حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا مؤقف واضح: "امریکہ جھوٹ بولتا ہے، وعدہ خلافی کرتا ہے اور فوجی دھمکیوں کا سہارا لیتا ہے"
سوشل نیٹ ورک ایکس پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے اکاؤنٹ سے شائع جملوں میں امریکی رویے پر سخت ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔
رہبر معظم نے فرمایا: ہمارا مخالف ہر چیز میں وعدہ خلافی کرتا ہے، جھوٹ بولتا ہے اور دھوکے سے فوجی دھمکیاں دیتا ہے۔
اگر اسے موقع ملے تو وہ شہید جنرل قاسم سلیمانی جیسی عظیم شخصیات کو قتل کرتا ہے یا ایران کی ایٹمی تنصیبات پر بمباری کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔
ایسے فریق کے ساتھ نہ مذاکرات ممکن ہیں اور نہ ہی اعتماد پر مبنی کوئی معاہدہ۔
مزید برآں، آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے امریکی موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا:"یہ امریکی ضد پر اڑے ہیں کہ ایران یورینیم کی افزودگی نہ کرے۔ اس کا مطلب کیا ہے؟ کیا وہ چاہتے ہیں کہ ہم اس عظیم کامیابی کو، جو قوم نے بے شمار مشکلات کے بعد حاصل کی، خود اپنے ہاتھوں ختم کر دیں؟ واضح ہے کہ ایران جیسی غیرت مند قوم ایسی بات کو کبھی قبول نہیں کرے گی بلکہ اس کو کہنے والے کے منہ پر مار دے گی۔"









آپ کا تبصرہ