حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله العظمیٰ شبیری زنجانی کے زیرِ انتظام چلنے والے مدرسہ عالی فقہ امام محمد باقر علیہ السّلام کے بعض طلاب نے ان کے دفتر میں حاضر ہوکر اس مرجع تقلید سے ملاقات کی۔

آیت الله شبیری زنجانی نے اپنی مختصر گفتگو میں قرآن کی اس آیت، وَٱلَّذِینَ جَٰهَدُوا فِینَا لَنَهۡدِیَنَّهُمۡ سُبُلَنَا کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال نے قطعی وعدہ کیا ہے کہ جو لوگ اس کی راہ میں جدو جہد کرتے ہیں، انہیں وہ اپنی راہوں کی جانب ہدایت کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب طلبہ روحانیت کا لباس زیب تن کرتے ہیں تو رسمی طور پر امام عصر (علیہ السلام) کے سپاہیوں اور اہل بیت علیہم السلام کے دین اور مکتب کے خدمتگار بنتے ہیں۔

آیت الله العظمیٰ شبیری زنجانی نے طلاب سے کہا کہ اپنی جوانی کی اس نعمت اور فرصت سے علم اور تقویٰ حاصل کرنے کے لیے استفادہ کریں اور اس راہ میں اپنی تمام تر توانائیوں کو صرف کریں۔ خداوند متعال بھی آپ کو اس کے بدلے نصرت اور ہدایت دینے کا وعدہ کرتا ہے۔









آپ کا تبصرہ