حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کی طرف سے منصوب امام جمعہ حسن آباد حجۃ الاسلام آغا سید عابد حسین حسینی نے ایران کے حالیہ صدارتی انتخابات میں منتخب صدر آیت اللہ ابراھیم رئیسی کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اور کہا ہے کہ اس الیکشن کے نتائج سے تمام مستضعفین عالم خوشحال ہوئے ہیں اور یہ نتائج ہمارے لئے ایک طولانی تاریکی رات کے بعد امید کا آفتاب لے کر آئے ہیں.
آج ایرانی قوم نے ایک بار پھر وحدت و اتفاق و اتحاد کی مثال قائم کی ہے اور تمام دنیا کو سیاست اور جمہوریت کا سبق سکھایا ہے. ایرانی قوم نے اس الیکشن میں یہ ثابت کیا ہے انکے ہمسایہ ممالک جن کے امرا و پادشاہ میوہ کے ڈبے اور ووٹ ڈالنے کے ڈبے میں فرق نہیں جانتے ہیں وہ جاہلانہ طور ایرانی عوام کو ہزیان کہتے رکہتے ہیں جبکہ ولی امرمسلمین جو امامت کے منصب کا ایک حصہ ہے وہ جمہوریت پر یقین رکہتے ہوئے ایسا عظیم انتخاب برگزار کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس پوری کامیابی میں مبارک کے حقیقی مستحق رھبر معظم اور ایرانی عوام ہی ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں سامراجی طاقتوں نے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرانے کے لئے اپنے سارے ہتھکنڈے آزمائے سردار قاسم سلیمانی اور ملک کے داانشوروں کو شہید کیا اور ایران پر سخت سے سخت پابندیاں لگائی مگر خدا کے فضل و کرم اور ائمه اطہار صلوات الله علیہم اجمعین مخصوصا امام زمانہ عجل الله تعالی فرجه کے صدقے وہ سارے ہتھکنڈے ناکام ہوئے حالانکہ ایران اور پوری دنیا میں ناامیدی اور مایوسی فضا برپا کی گٸی تھی۔ جس کو تبدیل کرنے کے لئے ایک مدبر، متقی، مخلص، مجتہد، مجاھد کی ضرورت تھی تاکہ پوری دنیا میں نسیم امید سے ایک نئی سحر طلوع ہوجائے. نو منتخب صدر مذکورہ صفتوں کے بطور اتم مصداق ہیں۔
جہاں نئے منتخب صدر آیت الله ابراہیم رئیسی اس انتخاب پر تبریک و تہنیت کے مستحق ہیں وہیں انکی ذمہ داریاں اور بھی بڑھ گٸی ہیں ۔ ایک اس اعتبار سے کہ وہ ایک ایسے روحانی ہیں کہ جن کی فتح و کامیابی سے روحانیت کو عزت و شرف ملے گا اور ایک اس لیے کہ دنیا بھر کی مظلوموں کی امنگیں ان سے وابستہ ہیں لہذا اپنی تمام تر توانائی سے انہیں شب و روز ملک کی ترقی و کامیابی کے لئے جدو جہد کرنی ہے اور سامراجی طاقتوں کے آنکھوں میں آنکھ ڈال کر ان کو معنوی ہیبت کے ساتھ ساتھ اپنے مفید اور کارآمد پروگرام سے انکی ساری کوششیں نقش بر آب کرنا ہیں.ہماری خواہش ہے جس طرح شہید قاسم سلیمانی مستضعفین عالم کے دلوں کے سردار تھے اسی طرح جناب اقای رئیسی پوری دنیا میں مظلوموں کے رئیس بنیں۔
کشمیری عوام کی بھی یہی امید ہے کہ نو منتخبہ صدر مسألہ کشمیر کے پر امن حل میں بھر پور کوشش کریں گے اور بین الاقوامی عدالتوں میں نہتے مظلوم کشمیریوں پر ہوئے ظلم و جور کی ترجمانی کرکے ضایع شدہ حق کا انصاف دلوائیں گے۔
ہم پر امید ہیں کہ انکی قیادت میں ایران میں ایک نٸے دور کا آغاز ہوگا۔
أَلَيْسَ الصُّبْحُ بِقَرِيب