۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا سید محمد سعید نقوی

حوزہ/ ایران کی غیور و باشعور ملت کو رہ رہ کر سلام کہ انہوں نے رہبر معظم اور دیگر مراجع تقلید کی اپیل پر خالصانہ عمل کرتے ہوئے اسلامی جمہوریت کو پائیدار و باوقار بنائے رکھنے کی نیت سے صدارتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا اور اس طرح عالمی استکبار کے منافقت کدوں میں پناہ گزیں دشمنوں کی ناپاک اور ملک دشمن سازشوں کو ناکام بناکر اپنی دینی سیاسی بصیرت کا لازوال ثبوت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام سید محمد سعید نقوی امام جمعہ تھیتکی سہارنپور نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حالیہ صدارتی انتخابات میں اکثریت آراء سے اپنی جیت درج کرانے والے آقائے سید ابراہیم رئیسی کو صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد اور ایران کی غیور و باشعور ملت کو رہ رہ کر سلام کہ انہوں نے رہبر معظم اور دیگر مراجع تقلید کی اپیل پر خالصانہ عمل کرتے ہوئے اسلامی جمہوریت کو پائیدار و باوقار بنائے رکھنے کی نیت سے صدارتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا اور اس طرح عالمی استکبار کے منافقت کدوں میں پناہ گزیں دشمنوں کی ناپاک اور ملک دشمن سازشوں کو ناکام بناکر اپنی دینی سیاسی بصیرت کا لازوال ثبوت پیش کیا۔

ہمیں امید ہے کہ نظام ولایت و مرجعیت کے معتمد خاص نومنتخب صدر حجت الاسلام والمسلمین آقائے سید ابراہیم رئیسی زادتوفیقاتہ اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینیؒ کے تعلیم کردہ خطوط پر گامزن رہ کر ملک وملت کے مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے خاطر خواہ عملی اقدامات کو یقینی بنائیں گے اور عالمی سیاسی منظرنامے پر مملکت اسلامی کی سربلندی و خودمختاری میں اضافے کا ذریعہ قرار پائیں گے۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .