۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
پاکستان میں ایرانی سفیر

حوزہ/ پاکستان میں ایرانی سفیر نے 13 ویں صدارتی انتخابات میں شرکت کر کے ہمارے عوام کی موجودگی کو جمہوریت کے مظہر کا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے میدان میں ایرانی قوم کی پرجوش شرکت وہ ممالک اور اقوام جو صحت مند جمہوریت کی تلاش میں ہیں، کے لئے ایک واضح مثال ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان میں ایرانی سفیر نے 13 ویں صدارتی انتخابات میں شرکت کر کے ہمارے عوام کی موجودگی کو جمہوریت کے مظہر کا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے میدان میں ایرانی قوم کی پرجوش شرکت وہ ممالک اور اقوام جو صحت مند جمہوریت کی تلاش میں ہیں، کے لئے ایک واضح مثال ہے۔

یہ بات سید محمد علی حسینی جنہوں نے آج بروز جمعہ 13 ویں صدارتی انتخابات میں شرکت کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ہمارے عوام کی موجودگی کو جمہوریت کے مظہر کا دن قرار دیتے ہوئے انتخابات کے میدان میں ایرانی قوم کی پرجوش شرکت وہ ممالک اور اقوام جو صحت مند جمہوریت کے خواہاں ہیں، کے لئے ایک واضح مثال ہے۔

حسینی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دو بنیادی اور اصولی ستون جمہوریت اور اسلامیت ہیں اور آج 28 جون حقیقت میں جمہوریت اور سیاسی میدان میں قوم کی موجودگی کا دن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران میں شاندار اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد سے ، ہماری قوم نے تقریبا ہر سال انتخابات میں شرکت کر کے اپنے ووٹ سے ملک کی سرنوشت کا تعین کیا ہے۔

ہمارے ملک کے سفیر نے اس بات پر زور دیاکہ ایران کی عظیم قوم نے یہ ظاہر کیا ہے کہ دشمنوں کی جانب سے پھیلائے جانے والے خطرات اور منفی پروپیگنڈے کی لہر کے باوجود انہیں ہمیشہ ہوشیاری کے ساتھ انتخابات میں بھرپور شرکت کی ہے۔

حسینی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ایرانی قوم اور ہم وطنوں کی شاندار موجودگی در حقیقت ملک کی سیاسی ، علاقائی اور بین الاقوامی پوزیشن کو بڑھا سکتی ہے۔ لہذا ، بیلٹ باکس میں تمام افراد کی موجودگی بہت اہم ہوگی ۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دوسرے ممالک میں بھی  ایران کے پرجوش انتخابات دیکھیں گے۔

آج صبح سات بجے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

ایران میں 59 ملین 3 لاکھ 10 ہزار اور 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی سہولت اور بھر پور شرکت کے پیش نظر 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ صدارتی انتخابات سے تین امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں  جن میں مہر علیزادہ، علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی شامل ہیں ۔ تین امیدواروں کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوجانے کے بعد اب چار امیدوار سید ابراہیم رئيسی ، محسن رضائی ، قاضی زادہ ہاشمی اور عبدالناصر ہمتی میدان میں موجود ہیں 

قابل ذکر ہے کہ دنیا کے 226 ذرائع سے تعلق رکھنے والے 500 غیر ملکی صحافی ایران میں ہونے والے 13 ویں صدارتی انتخابات اور شہری- دیہی اسلامی کونسلز کے چٹھے الیکشن کی کوریج کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .