۲۹ اسفند ۱۴۰۲ |۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 19, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ عالم اسلام میں اگر اسلام اور جمہوریت کی صحیح تصویر ملتی ہے تو ایرانی عوام ہی کے اندر جنہوں نے ہر دور میں جمہوریت اور اسلام کا دفاع کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات جمہوریت کی بہترین مثال ہے، دنیا کو جمہوریت کا در ایرانی پالیسیوں سے سیکھنا چاہیے، ایرانی عوام انتخابات پر اتحاد وحدت کا مظاہرہ کر کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیں،آج استعمار ایرانی انتخابات کو بدنام کرنے کے لیے اسرائیل جیسے ایجنٹ پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں،جس قوم کو خمینی اور رہبر معظم جیسا بہادر لیڈر ملا ہو وہ قوم کبھی بھی دشمن کے ہاتھوں کھلوانا نہی بن سکتی۔ اس بات کا اظہار امام جمعہ میلبرون حجۃ السلام اشفاق وحیدی نے العصر سوسائٹی آف آسٹریلیا میں نماز جمعہ کے خطبہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں اگر اسلام اور جمہوریت کی صحیح تصویر ملتی ہے تو ایرانی عوام ہی کے اندر جنہوں نے ہر دور میں جمہوریت اور اسلام کا دفاع کیا ۔واحد خطہ ہے جنہوں نے لاشوں پر سیاست نہی کی یہی وجہ ہے آج دشمن ان سے گھبراتا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے سیاست کا درس سیکھنا ہے تو وہ مکتب جعفر یہ سے سیکھے کیونکہ امام علی علیہ السلام واحد شخصیت ہیں جن کی سیاست سے اور کردار سے کسی کے حقوق کو پامال نہی کیا گیا اور وہ سیاست عبادت ہے جو دین الہی کے تابع ہو جس نے دین سے ہٹ کر سیاست کی وہ دنیا اور آخرت میں ذلیل خوار ہوا جس کی مثال ڈونل ٹرنپ ہے۔ ظالم اور مظلوم کی پہچان سیاست علی علیہ السلام ہی کے ذریعے ممکن ہے،وہ قومیں برباد ہوئی ہیں جنہوں نے حکمرانی کے ذریعہ عوام کی دولت کو لوٹا اور عوامی حقوق کا تحفظ نہی کیا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہاُ کہ دور حاضر میں ہمیں امام زمانہ عج کے لشکر کا صحیح سپاہی بننے کے لیے دیں الہی سے متمسک رہنا ہو گا تا کہ امام زمان کے ظہور کے لیے زمین سازی کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .