۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا عباس انصاری

حوزہ/ ایرانی عوام نے رہبر عزیز آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور دیگر مراجع عظام کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے انتخابات میں بھر پور طریقے سے شرکت کرکے دشمنان انقلاب کی تمام گھناؤنی سازشوں کو خاک میں ملادیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ و بزرگ حریت رہنما مولانا محمد عباس انصاری نے ایران کے 13ویں صدارتی انتخاب میں ایرانی عوام کی فقیدالمثال شرکت کو چشم کشا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے دشمن کی گھناؤنی سازشوں اور پروپیگنڈوں کا توڑ کرتے ہوئے خود مختار، شجاع اور غیور قوم ہونے کا ثبوت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو انتخابات سے دور رکھنے کے لئے عالمی سطح پر شیطانی طاقتیں متحد ہوگئی تھیں جنہوں نے صدارتی انتخاب میں منفی پروپیگنڈوں اور مختلف حربوں اور ہتھکنڈوں کے ذریعے شورش پھیلانے کی ناکام کوشش کی۔

مولانا نے کہا کہ ایران میں جس طرح  انتخابات پرامن طور منعقد ہوئے اس سے واضح ہوگیا کہ اسلامی ایران میں  مجمہوریت کی جڑیں مضبوط اور مستحکم ہیں۔ انصاری صاحب نے کہا کہ امریکہ کے پر فتن صدارتی انتخابات اور ایران کے پر امن صدارتی انتخابات سے صاف ظاہر ہوگیا کہ کہاں جمہوریت اور کہاں لاقانونیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے رہبر عزیز آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور دیگر مراجع عظام کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے انتخابات میں بھر پور طریقے سے شرکت کرکے دشمنان انقلاب کی تمام گھناؤنی سازشوں کو خاک میں ملادیا اور اسلامی انقلاب و ایرانی قوم کی خودمختاری اور جمہوریت کی بقا کا شاندار مظاہرہ کیا۔مولانا نے آنے والے نئے صدر اور دیگر عہدیداروں کو پیشگی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے مقام معظم رہبری کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نئی قیادت ایرانی قوم اور اسلامی انقلاب کی کامیابی و کامرانی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .