۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
فایق رستمی

حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہلسنت امام جمعہ نے کہا: آج ایرانی قوم نے واضح کیا ہے کہ وطن اور نظام اسلامی سے ان کی محبت نے ملک دشمنوں کے خلاف گویا ملک کو بیمہ کر رکھا ہے جو ایک بابصیرت قوم کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی صوبہ کردستان کے نمائندے کے مطابق، اہلسنت عالم دین مولوی فائق رستمی نے شہر سنندج میں نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا: " ملت ایران بالخصوص کردستان کے عوام نے انتخابات میں اپنی بھرپور شرکت سے دنیا کو ایرانی قوم کی حب الوطنی، انسان اور اسلام دوستی کا ثبوت دیا ہے۔

شہر سنندج کے امام جمعہ نے مزید کہا: اس علاقہ کے عوام ووٹنگ شروع ہونے سےکئی گھنٹے پہلےسے ہی ووٹنگ سینٹرز میں پہنچ چکے تھے اور لوگوں کا یہ جوش و خروش بلاشبہ انقلاب اور اسلامی نظام کے لئے خیر و سعادت کا باعث ہو گا۔

کردستان میں ممبر آف ایکسپرٹس اسمبلی (مجلس خبرگان رہبری) کے عوامی نمائندہ نے کہا: آج ایرانی قوم نے سب پر یہ واضح کر دیا ہے کہ وطن اور نظام اسلامی سے ان کی محبت نے ملک دشمنوں کے خلاف گویا ملک کو بیمہ کر رکھا ہے جو ایک بابصیرت قوم کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

اہلسنت عالم دین نے اپنے خطاب کے دوران کہا: آج کے انتخابات میں لوگوں کی شرکت تمام سرکاری عہدیداروں اور آئندہ ملکی صدر کے لئے بھی مزید ذمہ داریوں کو اجاگر کرتی ہے اور ملک و قوم کے لئے ان کے فریضہ کو سنگین بناتی ہے۔

شہر سنندج کے امام جمعہ نے مزید کہا: 2021ء کے انتخابات میں لوگوں کی شرکت کو کم کرنے کی دشمنوں کی کئی ماہ کی کوششوں کے باوجود آج بیلٹ باکسز پر ایرانی عوام کی موجودگی نے دشمن کو مایوس کر دیا ہے۔

کردستان میں ممبر آف ایکسپرٹس اسمبلی (مجلس خبرگان رہبری) کے عوامی نمائندہ نے مزید کہا: میں ان سب افراد کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے پورے ملک میں خاص طور پر صوبہ کردستان میں بھرپور انتخابات کرانے کا انتظام کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ ان کی یہ کوششیں ملک کے معاشی مسائل کو حل کرنے کا باعث بنے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .