۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
الیکشن

حوزہ/ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے چار بڑے شہروں میں ایران کے تیرویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرویں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق آج صبح 8 بجے شروع ہوئی جس میں پاکستان میں مقیم ایرانی باشندے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

ایرانی صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ لاہور، کوئٹہ، پشاور اور کراچی میں قائم ایرانی قونصلیٹوں میں جاری ہے۔

پاکستان میں مقیم ایرانی باشندوں کے ووٹنگ کا عمل آج شام مقامی وقت 6 بجے تک جاری رہا۔

خیال کیا جا رہا ہے پاکستان میں مقیم آٹھ سو سے ایک ہزار کے قریب ایرانی مذکورہ شہروں میں اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .