۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
دیدار دکتر قالیباف با آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے نظام اسلامی میں عوام الناس کو اصل و اساس قرار دیتے ہوئے کہا:لوگوں کی خدمت کرنا بہت ہی عظیم کام ہے اور ائمہ معصومین علیہم السلام نے اس خدمت کو بہت سراہا ہے، بالخصوص امام علی علیہ السلام نے نہج البلاغہ میں اس پر بہت تاکید کی ہے۔

حوزہ نیو زایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے آج ایران کے صدرارتی انتخابات کے امیدوار ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی اور عید غدیرخم و عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: عوام کی اقتصادی اور معاشی صورتحال کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے اور اسے جلد از جلد حل کرنا چاہئے، ایرانی کرنسی کی قیمت کا کم ہونا ایک اہم مسئلہ ہے جس پر غور کیا جانا چاہئے۔

اس مرجع تقلید نے نظام اسلامی میں عوام الناس کو اصل و اساس قرار دیتے ہوئے مزید کہا:ایران کے عوام نے ماضی میں بھی اپنی قربانیوں اور مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے اور مستقبل میں بھی یہی لوگ دشمن کے مقابلے میں اس ملک کا دفاع کریں گے، اس لیے لوگوں کی خدمت کرنا بہت ضروری ہے اور ائمہ معصومین علیہم السلام نے لوگوں کی خدمت کرنے کو بہت سراہا ہے، بالخصوص امام علی علیہ السلام نے نہج البلاغہ میں اس پر بہت تاکید کی ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے عالم اسلام کی صورتحال بالخصوص صیہونی حکومت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حالیہ دنوں کے تبصروں کی طرف اشارہ کیا اور کہا:صدر مملکت کو ملکی مسائل پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مسائل پر بھی توجہ دینا چاہیے اور دشمن کے منصوبوں کو جاننا اور ان سے نمٹنا چاہیے،آپ کا گزشتہ ریکارڈ خاص کر دفاع مقدس میں کا کردار اور مختلف ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے سے مجھے امید ہے کہ آپ ملک کے کامیاب خادم بن سکتے ہیں اور اس کے بعد لوگوں کے مسائل کو حل کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .