جمعہ 31 جنوری 2025 - 08:00
مایوسی کو امید میں بدل کر معاشرے کو روشن مستقبل کی طرف رہنمائی کریں

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے کہا: شیعہ تاریخ کے تمام مشکلات اور چیلنجز کے باوجود میدان میں مضبوطی کے ساتھ موجود رہا ہے۔ طلباء کو بھی چاہیے کہ مایوسی کو امید میں بدل کر معاشرے کو روشن مستقبل کی طرف رہنمائی کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے بوشہر کے طلباء اور علماء کے اجتماع میں رہبر معظم انقلاب کے امید افزا بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: شیعہ تاریخ کے تمام مشکلات اور چیلنجز کے باوجود میدان میں مضبوطی کے ساتھ موجود رہا ہے۔

انہوں نے کہا: اللہ کا وعدہ مومنین کے ساتھ ضرور پورا ہو گا۔ طلباء کو چاہیے کہ مایوسی کو امید میں بدل کر معاشرے کو روشن مستقبل کی طرف رہنمائی کریں۔

آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے کہا: اس وقت جب خطے میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں تو ایسے میں واقعات کا تجزیہ اور ان پر بات کرنا بہت حساس ہو گیا ہے لیکن تمام تجزیوں کے درمیان جو چیز ہمیں سب سے زیادہ تسلی دیتی ہے وہ ہمارے عزیز اور دانا رہبر کے بیانات میں مستقبل کی امید ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ایک معاشرے کے رہنما کو چاہیے کہ وہ لوگوں کے لیے مستقبل کا نقشہ پیش کرے۔ یہ ایک رہبر و رہنما کی اہم ذمہ داریوں میں سے ہے کہ وہ مسائل کے حل پر مکمل عبور رکھتا ہو۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے کہا: اللہ کا وعدہ مومنین کے ساتھ ضرور پورا ہوگا: اللہ تعالیٰ نے قرآن میں وعدہ کیا ہے کہ نصرت مومنین اور امت اسلامی کے ساتھ ہے۔ یہ اللہ کا وعدہ یقینی ہے، اور ایک دن ہم دیکھیں گے کہ حالات بالکل بدل جائیں گے۔ ہمیں اس وعدے پر ایمان رکھنا چاہیے اور یہ یقین رکھنا چاہیے کہ اللہ اپنے وعدے کے خلاف کبھی نہیں کرتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha