۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
یزدانشهر

حوزہ / ایران کے شہر یزدانشہر کے مدرسہ علمیہ حضرت نرجس (س) میں "خود سازی" کے موضوع پر درسِ اخلاق کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، محترمہ طاہرہ شافعی نے یزدانشہر کے مدرسہ علمیہ حضرت نرجس (س) میں "خود سازی" کے موضوع پر منعقدہ درسِ اخلاق میں شہید فہمیدہ کے یوم شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: حسین فہمیدہ کی شہادت کی برسی "روز بسیج دانش آموز" (اسٹوڈنٹس کے اتحاد و انتظام کا دن) سے معروف ہے تاکہ اس قومی ہیرو کو یاد رکھنے اور انہیں دوسروں کے لیے ایک مثال کے طور پر پیش کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا: شہید فہمیدہ کے بارے میں حضرت امام خمینی (رح) نے فرمایا: "ہمارا رہبر وہ بارہ سالہ بچہ ہے جس نے اپنے چھوٹے سے دل کے ساتھ دشمن کے ٹینک کے نیچے دستی بم پھینک کر اسے تباہ کر دیا اور جامِ شہادت نوش کیا۔ "

محترمہ طاہرہ شافعی طلباء کے فرائض کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: طلباء کو دینی اور اعتقادی شعبوں میں مہارت حاصل کرنی چاہیے اور پورے استحکام سے آگے بڑھنا چاہیے اور ان شعبوں میں دوسروں کی مدد کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا: سب سے پہلے ہمیں "خود سازی" پر کام کرنا چاہئے کیونکہ معاشرے میں بہت سے مسائل ہیں اور ہمیں اپنے آپ پر ہونے والی تنقید کو بھی قبول کرنے اور ان کا جواب دینے کے قابل اور ہمیشہ آمادہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے آخر میں کہا: حوزہ علمیہ کا ثمرہ محقق، مبلغ اور استاد ہے اور مبلغ، محقق اور موفقیت کے معیار میں سے مطالعہ، تحقیق اور وقت کی مدیریت اور سب سے اہم اپنے نفس پر قابو رکھنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .