۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
نشست اخلاق

حوزہ / ایران کے شہر اراک میں ایجوکیشنل سینٹر "ریحانۃ النبہ (ص)" میں اخلاق کے موضوع پر پانچویں نشست کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محترمہ زہرا دریابیگی نے ایران کے شہر اراک میں ایجوکیشنل سینٹر "ریحانۃ النبہ (ص)" میں منعقدہ درسِ اخلاق میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم اور روایات میں جن روحی بیماریوں کی جانب توجہ دی گئی ہے ان میں سے ایک "حرص" ہے۔ چنانچہ حضرت امام سجاد علیہ السلام نے بھی صحیفۂ سجادیہ دعائے ہشتم میں چالیس سے زائد روحی بیماریوں کے نام لئے ہیں جن میں سے پہلی روحی بیماری "حرص" ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حرص کی دو قسمیں ہیں: پسندیدہ حرص اور ناپسندیدہ حرص۔

قرآن کریم کی سورۂ توبہ کی آیت نمبر 128 میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اپنی ملت کی نجات اور آرام و آسائش کے لئے کی گئی حرص کو پسندیدہ حرص کہا گیا ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: حریص انسان آخرکار دنیا سے افسوس کرتے ہوئے جاتا ہے۔

انہوں نے کہا: قرآن مجید کی سورۂ معارج کی آیت نمبر 19 سے لے کر 34 تک مسئلۂ حرص اور اس کا علاج بیان کیا گیا ہے۔

لیبلز