۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
سید حسین مؤمنی

حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا وہ پہلی خاتون تھی جس نے خدا اور پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لایا۔ اگر ان کا مال نہ ہوتا تو شعب ابی طالب میں اسلام کا کام تمام ہو گیا ہوتا اور اگر قریش کے حملوں کے مقابلے میں حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کا دفاع نہ ہوتا تو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جان کو خطرہ لاحق تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے ماہ مبارک رمضان کے دسویں شب کو حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم میں خطاب کرتے ہوئے خدا کی نعمتوں کا شکریہ ادا کرنے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: خدا نے ہمیں بہت ساری نعمتیں عطا کر رکھی ہیں اگر ہم ان نعمتوں کا شکر ادا نہ کریں تو وہ ہم سے چھن جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں خبردار رہنا چاہیے کہ کہیں خدا کی نعمتیں ہمارے ہاتھوں سے چلی نہ جائیں کیونکہ خدا کی نعمتیں ہمارا سرمایہ ہیں اور ہمیں اس سرمائے کو اتنی آسانی سے اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: سورہ فتح کی آیت نمبر 9 اور 10 میں ارشاد خداوندی ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں تو تمہیں ایسی تجارت سکھاؤں جو تمہیں خدا کے دردناک عذاب سے نجات دے اور وہ تجارت یہ ہے کہ خدا اور اس کے رسول (ص) پر ایمان لاؤ اور اپنے مال اور جان سے خدا کی راہ میں جہاد کرو اور یہ کام تمہارے لئے ہر دوسرے کام سے سود مند ترہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مومنی نے کہا: شہداء نے خدا سے اپنی جوانیوں اور زندگیوں کا معاملہ کیا ہے اور انہوں نے خدا کے دین کی راہ میں جہاد کیا ہے۔

انہوں نے کہا: آج ملک میں بہت زیادہ مشکلات ہیں لیکن یہ مشکلات ایسی نہیں جن کا راہ حل موجود نہ ہو۔ان کا راہ حل راہ خدا اور راہ دین خدا میں جان اور آبرو اور مال سے جہاد میں ہے۔

دینی علوم کے استاد نے کہا: حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا سورہ یوسف کی آیت نمبر 10 کے مصادیق میں سے ہیں۔ حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا نے راہ دین اسلام میں اپنے مال، عزت و آبرو اور جان سے جہاد کیا۔ اسی لئے خداوندعالم نے حضرت جبرائیل کے ذریعہ حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کو سلام بھجوایا ہے اور انہی بہشت کی خوشخبری دی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مومنی نے کہا: حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا وہ پہلی خاتون ہیں کہ جس نے خدا اور اس کے پیغمبر پر ایمان لایا۔

انہوں نے کہا: اگر حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کا مال نہ ہوتا تو شعب ابی طالب میں اسلام کا کام تمام ہو گیا ہوتا اور قریش کے حملوں کے مقابلہ میں اگر حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کا دفاع نہ ہوتا تو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .