۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سیدحسین مومنی

حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: انسان کو اپنے گناہوں کا محاسبہ کرنا چاہئے کیونکہ حرام کے پیچھے جانے والی آنکھ اور کان میں امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی بات قبول کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے گزشتہ رات حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم میں خطاب کرتے ہوئے کہا: بعض افراد انٹرنیٹ پر مختلف چیزیں تو دیکھتے ہیں لیکن ان کے پاس مناجات اور قرآت قرآن کریم کا وقت نہیں ہوتا جبکہ قرآن کریم کی تلاوت انسان کی روح کو روشن کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: انسان کو اپنے گناہوں کا محاسبہ کرنا چاہئے کیونکہ گناہوں کے پیچھے جانے والی آنکھ اور کان میں امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے کلام کو قبول کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: گناہ اور لقمہ حرام سے دوری اس حد تک ہونی چاہیے کہ انسان کے باطن میں معنویت کو قبول کرنے کی صلاحیت فراہم ہو سکے۔

انہوں نے کہا: امام حسین (علیہ السلام) نے عاشور کے دن دشمن کے لشکر کو خطاب کر کے فرمایا: "لقمۂ حرام باعث بنا ہے کہ تم لوگ امام کی آواز نہیں سنتے"۔

حجت الاسلام والمسلمین مومنی نے کہا: کرونا وائرس کی نابودی کیلئے انسان کو خاندان عصمت و طہارت سے تمسک کرنا چاہیے کیونکہ اہل بیت (علیہم السلام) ہی خدا کی رحمت کے خزانے ہیں۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا) کے خطیب نے کہا: مناجات شعبانیہ انسان کے دل کو نورانی کرتی ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین مومنی نے کہا: قیامت کے دن انسانوں کے اعمال کا حساب بہت دقیق ہوگا۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے اعمال کو خلوص نیت سے انجام دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .