حجت الاسلام و المسلمین مؤمنی
-
حجت الاسلام و المسلمین مؤمنی:
دنیا میں سب سے زیادہ پست اور مکار امریکہ ہے، اس پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے
حوزہ/ حوزہ علمیہ کے ایک استاد نے کہا: امریکی حکومت اور صہیونی ریاست انسانیت کی کوئی قدر و قیمت نہیں سمجھتے۔ پچھلے پچاس سالوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکہ دشمنی میں کوئی کمی نہیں چھوڑتا چونکہ دنیا میں سب سے زیادہ پست اور مکار امریکہ ہے اور اسی نے سب سے زیادہ جنایت آمیز اقدامات انجام دیے ہیں، اس لیے امریکہ پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین مؤمنی:
زمانہ غیبت میں تنہا راہ نجات محبت اہلبیت (ع) سے تمسک ہے
حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین مؤمنی نے کہا: ولایت سے دوری شیطان کے غلبہ اور عاقبت بد ہونے کا موجب بنتی ہے.
-
حجت الاسلام والمسلمین مومنی:
انسانیت کے لیے واقعہ کربلا سے بہتر کوئی مثال نہیں ہے
حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: انسانیت کی بیداری کے لیے واقعہ کربلا سے بہتر کوئی مثال نہیں ہے۔ کربلا جیسی تعلیمی درسگاہ میں حضرت قاسم بن الحسن علیہ السلام کی نظر میں شہادت "شہد سے زیادہ میٹھی" ہے جبکہ مادیت پسندوں کی نظر میں موت سب سے کڑوی چیز ہے لہٰذا مکتب سید الشہداء علیہ السلام ایسی درسگاہ ہے جو تلخ ترین واقعات کو انسانوں کے لیے شیرین ترین واقعات میں بدل سکتی ہیں۔
-
حجت الاسلام والمسلمین مومنی:
آیتِ مباہلہ یہ دلالت کرتی ہے کہ نفسِ خاتم الانبیاء (ص) کوئی اور نہیں صرف امام علی (ع) کی ذاتِ مبارک ہے
حوزہ /اسلامی روایات میں مباہلہ کو غدیر کے برابر سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ واقعہ امیر المومنین علی علیہ السلام کی ولایت پر دلالت کرتا ہے کہ نفسِ خاتم الانبیاء کوئی اور نہیں صرف امام علی علیہ السلام ہیں۔
-
امام خمینی (رہ) نے ائمہ اطہار (ع) کی امیدوں اور آرزؤوں کو پورا کیا: حجۃ الاسلام مومنی
حوزہ/ خطیب حرم معصومہ قم (س) نے کہا:انسان کو چاہیے کہ وہ ان تمام مواقع اور نعمتوں کی قدر کرے جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کی ہیں اور راہ سعادت پر گامزن رہنے کے لیے ان نعمتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرے، امام خمینی (رہ) نے مواقع سے فائدہ عظیم استفادہ کیا اور انقلاب اسلامی کو فتح دلا کرکے ائمہ اطہار علیہم السلام کی امیدوں اور آرزؤوں کو پورا کیا۔
-
حجت الاسلام والمسلمین مومنی:
انسان کے تمام درد و الم کا بہترین علاج قرآن کریم ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: قرآن کریم کی تلاوت، اس کے معانی کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ہر درد کا علاج ہے۔
-
حجت الاسلام و المسلمین مومنی:
طلبہ کا بنیادی اور اولین فریضہ اسلامی عقائد کی حفاظت اور ان کی ترویج ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ اصفہان میں امور تبلیغ و تہذیب کے سرپرست نے کہا: علماء کرام کا لباس تبلیغِ دین کا بہترین ذریعہ ہے چونکہ جب ایک شخص لباسِ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملبوس ہوتا ہے تو یہ لباس خود بخود معاشرے میں اس کی تبلیغ کا ذریعہ بن جاتا ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین مؤمنی:
مومن کی ضرورت کو پورا کرنا ایمان کی علامت ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ کے استاد نے مجالسِ اہل بیت(ع) کی توہین کرنے والے افراد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بعض افراد ایسے ہوتے ہیں کہ اگر کوئی چیز ان کے گروپ یا سیاست کے مخالف ہو تو وہ مقدسات دینی اور اپنے خالص دینی اعتقادات پر بھی اعتراض کرنے سے باز نہیں آتے کہ جس سے پتا چلتا ہے کہ وہ صرف زبانی مسلمان ہیں اور حقیقی ایمان و یقین سے کوسوں دور ہیں۔
-
حرام کا ارتکاب کرنے والے انسان میں امام معصوم (ع) کی بات قبول کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی، حجت الاسلام و المسلمین مومنی
حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: انسان کو اپنے گناہوں کا محاسبہ کرنا چاہئے کیونکہ حرام کے پیچھے جانے والی آنکھ اور کان میں امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی بات قبول کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔