۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید حسین مؤمنی

حوزہ / حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم کے خطیب نے معاشرہ کی اصلاح کے لیے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا: معاشرہ کی حیات امر بالمعروف و نہی عن المنکر سے وابستہ ہے اور جس معاشرہ میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر نہ ہو وہ معاشرہ مردہ ہو جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم میں ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے اپنے خطاب میں سورہ حج کی آیت نمبر ۴۱ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلامی ملک میں ہر ایک مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ نماز قائم کرے کیونکہ نماز اہم ترین ذکر خدا ہے اور نماز انسان کے دل کو رفعت و بلندی عطا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا: مذکورہ آیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر مسلمان کی دوسری ذمہ داری زکوۃ ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا: زکوۃ مالی عبادت ہے اور یہ نماز، روزہ اور حج کے ساتھ فروع دین میں سے ہے۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: زکوۃ ادا کرنا دنیا سے دل نہ لگانے کی علامت ہے۔ خدا نے ہی انسان کو مال عطا کیا ہے اور اس پر لازم قرار دیا ہے کہ وہ حاجت مندوں کی ضرورت کو دور کرنے کے لئے زکوۃ ادا کریں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مومنین نے کہا: مذکورہ آیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلامی ملک کے افراد کی ایک اور اہم ذمہ داری امر بالمعروف و نہی عن المنکر ہے حتی کہ اگر ہم خیال کریں کہ شاید ہمارے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا کوئی اثر نہیں ہے اور اس کے جواب میں ہم سے ناشائستہ سلوک ہوگا تو پھر بھی ہمیں اپنی ذمہ داری پر عمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: معاشرہ کی حیات امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سے وابستہ ہے اور جس معاشرے میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر نہ ہو وہ معاشرہ مردہ ہو جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .