۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حسینی بوشهری

حوزہ / حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل سیکرٹری نے تفسیر قرآن کریم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا: قرآن مجید قیامت کے دن شفاعت کرنے والا ہے اور اس کی شفاعت مورد قبول واقع ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ حسینی بوشہری نے مرحوم آیت اللہ بطحائی گلپائیگانی کی کتاب تفسیر "مشفّی" کی تقریب رونمائی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:مرحوم آیت اللہ بطحائی جلیل القدر عالم دین تھے۔ انسان ان سے ملاقات کر کے انہیں کا ہو کر رہ جاتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: ان کی یادداشت بہت اچھی تھی اور وہ انقلاب اسلامی کے لئے بہت دلسوز تھے۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے تفسیر قرآن کریم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا:قرآن کریم قیامت کے دن شفاعت کرنے والا ہوگا اور قرآن مجید کی شفاعت قبولیت کا شرف بھی حاصل کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا: اگر ہم قرآن مجید کی آیات کی صرف تلاوت کریں اور صرف تجوید اور اچھی آواز سے اسے پڑھنے پر اکتفا کریں لیکن اس کی آیات میں تدبر اور تفکر نہ کریں تو قیامت کے دن قران کریم ہماری شکایت کرے گا اور یہ شکایت بھی ذات باری تعالی سے کرے گا اور اس کی شکایت مورد قبول بھی واقع ہو گی۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا: قرآن مجید کی شفاعت اور شکایت ہر دو خدا کے نزدیک قابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا: قرآنی موعظہ پر کان دھرنے والے کا دل صاف ہو جاتا ہے وہ آلودگیوں سے پاک ہو جاتا ہے اور رحمت الہی یقینا اس شخص کے شامل حال ہوتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .