۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
تصاویر / آیین رونمایی از کتاب تفسیر مشفع آیت الله بطحائی گلپایگانی

حوزہ / مرحوم آیت اللہ بطحائی کی "مشفّع" کے نام سے تفسیرِ قرآن پر مبنی کتاب کی ایران کے شہر قم میں تقریبِ رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم آیت اللہ بطحائی کی "مشفّع" کے نام سے تفسیر پر مبنی کتاب کی ایران کے شہر قم میں تقریبِ رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم (اساتذہ کی انجمن) کے سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسین بوشہری حوزہ علمیہ قم کے مدیر آیت اللہ اعرافی، علماء کرام، اساتذہ عظام اور مرحوم کے شاگردوں نے شرکت کی۔

اس تقریب کے آغاز میں آیت اللہ بطحائی گلپائیگانی کے فرزند حجۃ الاسلام محمد مہدی بطحائی نے گفتگو کے دوران پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روایت «فإنّه شافع مشفّع و ماحل مصدّق» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہی حدیثِ مبارکہ آیت اللہ بطحائی کی جانب سے اس کتاب کی وجہ تسمیہ بنی۔

انہوں نے مزید کہا: آیت اللہ بطحائی کی آرزو تھی کہ وہ اس تفسیرِ قرآن کو مکمل کریں لیکن اجل نے انہیں فرصت نہ دی اور وہ 78سال کی عمر میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

حجۃ الاسلام مہدی نے کہا: مرحوم آیت اللہ بطحائی بہت زیادہ شریعت کے پابند، متواضع اور اعلی اخلاق کے مالک تھے۔ وہ اہلبیت علیہم السلام سے بے پناہ محبت اور دشمنانِ اہلبیت علیم السلام سے اتنی ہی نفرت کیا کرتے تھے۔وہ ولی فقیہ جامع الشرائط کی اتباع کو حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی اتباع اور اس کی مخالفت کو حضرت ولی عصر (عجل) کی مخالفت سمجھتے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .