۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
استاذ الشعراء آیت اللہ ابن علی واعظ شائق میرٹھی

حوزہ؍ تقریب میں موجود مختلف مدارس، اکیڈمی و انسٹیٹیوٹ کے سرپرست و مدیر، خطبائے نامور، حجج الاسلام و المسلمین مولانا ضیغم الرضوی خطیب اہلبیت ع، مولانا ۔۔۔ مولانا کفایت حسین، مولانا سلیم علوی، مولانا محمد علی عون، مولانا تنویر حیدر، مولانا سید لیاقت علی کاظمی، مولانا ذیشان حیدر، مولانا اشرف علی، مولانا جواد صاحبان نے استاذ الاساتذہ سے متعلق تین کتابوں کی رونمائی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍30 اپریل 2022 مطابق 28 رمضان المبارک 1443 کو عالم اسلام کے روحانی و معنوی شہر قم المقدس میں استاذ الشعراء شائق میرٹھی صاحب کی مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔
حجت الاسلام و المسلمین جناب مولانا حیدر عباس رضوی نے آیت اللہ ابن علی صاحب کی عالمانہ اور زاہدانہ زندگی کے کچھ پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ آپ نے سورہ سبا کی 46 ویں آیت کو سرنامہ کلام بنایا اور منصبیہ عربی کالج میں حجت الاسلام و المسلمین ذاکر کشمیری سے لیکر لکھنؤ میں استاذ محترم کے سامنے خود اپنے زانوئے ادب تہہ کرنے سے متعلق یادگار لمحات و واقعات کا تذکرہ کیا۔

استاذ الشعراء آیت اللہ ابن علی واعظ شائق میرٹھی سے متعلق تین کتابوں کی رسم رونمائی
مجلس کے اختتام پر تقریب میں موجود مختلف مدارس، اکیڈمی و انسٹیٹیوٹ کے سرپرست و مدیر، خطبائے نامور، حجج الاسلام و المسلمین مولانا ضیغم الرضوی خطیب اہلبیت ع، مولانا ۔۔۔ مولانا کفایت حسین، مولانا سلیم علوی، مولانا محمد علی عون، مولانا تنویر حیدر، مولانا سید لیاقت علی کاظمی، مولانا ذیشان حیدر، مولانا اشرف علی، مولانا جواد صاحبان نے استاذ الاساتذہ سے متعلق تین کتابوں کی رونمائی کی۔

استاذ الشعراء آیت اللہ ابن علی واعظ شائق میرٹھی سے متعلق تین کتابوں کی رسم رونمائی
اس موقع پر موصوف کے فرزند حجج الاسلام و المسلمین مولانا شاہوار حیدر و مولانا محمد باقر رضا سعیدی صاحبان موجود تھے۔
مجلس کے بعد تمام حاضرین نے با جماعت نماز مغربین ادا کی اور افطار کیا۔ یہ تقریب ادارہ اسلام فہمی دہلی کے شعبہ قم کی جانب منعقد کی گئی تھی۔

استاذ الشعراء آیت اللہ ابن علی واعظ شائق میرٹھی سے متعلق تین کتابوں کی رسم رونمائی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Mohammad Mehdi IN 13:21 - 2022/05/01
    0 0
    براہ کرم ایک کاپی حقیر کو عنایت فرمائیں نوازش ہوگی فقط والسلام خادم سید محمد مہدی