۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مولانا فیروز عباس قمی مبارکپوری

حوزہ/ امام جمعہ و جماعت شیعہ جامع مسجد شاہ محمد پور نےامامباڑہ قصر حسینی محلہ شاہ محمد پور میں حجۃ الاسلام مولانا شیخ انصار حسین ترابی مرحوم کی مجلس سوئم سے خطاب کے دوران کہا: قرآن اور احادیث میں علم و علماء کی بہت زیادہ اہمیت اور فضیلت وارد ہوئی ہے۔ایک حدیث میں پیغمبر اسلام  نے ارشاد فرمایا ہے کہ میری امت کے علماء بنی اسرائیل کے انبیاء کے مانند ہیں اور ایک حدیث میں ہے کہ بنی اسرائیل کے انبیاء سے افضل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور،اعظم گڑھ/ قرآن مجید کی روشنی میں عالم اور جاہل برابر نہیں ہو سکتے،نور اور ظلمت برابر نہیں ہو سکتے،بینا اور نا بینا برابر نہیں ہو سکتے۔پروردگار عالم نے علماء کو بلند درجات سے نوازا ہے ۔دنیا میں وہی قوم مہذب و محترم سمجھی جاتی ہیں جو علم اور علماء کی تعظیم و تکریم کرتی ہے۔قرآن اوراحادیث میں علم و علماء کی بہت زیادہ اہمیت اور فضیلت وارد ہوئی ہے۔ایک حدیث میں پیغمبر اسلام نے ارشاد فرمایا ہے کہ میری امت کے علماء بنی اسرائیل کے انبیاء کے مانند ہیں اور ایک حدیث میں ہے کہ بنی اسرائیل کے انبیاء سے افضل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار حجۃ الاسلام مولانا فیروز عباس قمی مبارکپوری امام جمعہ و جماعت شیعہ جامع مسجد شاہ محمد پور نےامامباڑہ قصر حسینی محلہ شاہ محمد پور میں حجۃ الاسلام مولانا شیخ انصار حسین ترابی مرحوم کی مجلس سوئم سے خطاب کے دوران کیا۔

مولانا نے مزید فرمایا کہ مرحوم حجۃ الاسلام مولانا انصار حسین ترابی ایک کامیاب معلم و تجربہ کار مبلغ ، محب اہل بیت اور امام حسینؑ کے پر خلوص عزادار تھے ۔انھوں نے اپنی پوری زندگی علوم اہل بیت علیہم السلام کی ترویج و تبلیغ میں بسر کی اس کا ایک ظاہر ی ثبوت آج مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے ان کی روح کو ایصال ثواب کرنے اور لواحقین و متعلقین کو تعزیت و تسلیت دینے کی غرض سے کثیر تعداد میں حضرات علماء و طلباء اور مومنین کی موجودگی ہے۔

آخر میں مولانا نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے بچپن کے دوست حضرت حبیب ابن مظاہر کی کربلا میں دردناک شہادت بیان کی جس کو سن کر سامعین کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔

پرو گرام کا آغاز سکندر علی کربلائی مرثیہ خوان اور ہمنوا ساتھیوں کی سوز خوانی سے ہوا۔اور مولانا عرفان عباس اور محمد وجاہت نے تعزیتی نظم پیش کی۔

اس موقع پر مولانا ابن حسن املوی واعظ،مولانا مظاہر حسین پرنسپل مدرسہ باب العلم،مولانا محمد مہدی حسینی استاد مدرسہ باب العلم،مولانا کرار حسین اظہری استاد مدرسہ باب العلم،مولا نا حسن اختر ،مولانا کونین رضا،مولانا جون رضا،مولانا دلبر معروفی،مولانا نفیس اختر،مولانا ڈاکٹر سید ظفر عباس واعظ پرنسپل جامعہ حامد المدارس پہانی ،مولانا سید نبی حیدر استاد جامعہ حامد المدارس پہانی،مولانا فرقان علی خان استاد جامعہ حامد المدارس پہانی،محمد قائم کلرک جامعہ حامدالمدارس پہانی،الحا ج ماسٹر امیر حیدر کربلائی،مولانا ڈاکٹر مظفر سلطان ترابی،مولانا ڈاکٹر محمد کمیل،مولانا ڈاکٹر علی ریحان وغیرہ کثیر تعداد میں مقامی و غیر مقامی مومنین نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .