۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا انصار حسین ترابی

حوزہ/ ہم اراکین والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ اس عظیم جانکاہ سانحہ پر اپنے وقت کے ولی نعمت (عج) کی خدمت میں نیز تمام مراجع عظام علماء کرام، انکے فرزندوں  اوردیگر پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور خداوندمنان سے دعا گو ہیں کہ اس عالم دین کی روحِ مطہر کو جوار اہلبیت عصمت و طہارت علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے۔ آمین

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اراکین والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مبارک پور اعظم گڑھ یوپی کی جانب سے مولانا انصار حسین ترابی کی رحلت جانسوز پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

انا للہ و انا الیه راجعون

إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِي الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا يَسُدُّهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
عالم دین کے مرنے سے اسلام میں ایک ایسا خلا پیدا ہوجاتا ہے جسے قیامت تک کوئی شئی پر نہیں کرسکتی۔
نہایت افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے کہ مبارک پور کی با اثر علمی شخصیت حجۃ الاسلام مولانا انصار حسین ترابی صاحب کااچانک انتقال ہوگیا ۔ مولانا نے اپنی پوری زندگی درس و تدریس اور علوم آل محمد علیہم السلام کی نشر و اشاعت کے لئے وقف کردیا تھا۔ مولانا نے جامعہ مھدیہ سیتھل بریلی، مدرسہ باب العلم مبارک پور ،اور اس کے بعد ایک عرصہ تک حامد المدارس پہانی، ہردوئی میں درس و تدریس میں مشغول رہے۔نیز تبلیغ دین مبین کے لئے ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں جیسے گجرات ، شکار پور، بکنالہ سادات ، و۔۔۔ قابل قدر خدمات انجام دیا ۔اور جہاں بھی گئے اپنے اخلاق اور کردار کے ذریعہ مومنین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ۔
آپ نماز جمعہ کے فرائض انجام دینے کی غرض سے فرخ آباد تشریف لے گئے تھے کہ وہاں سے واپسی میں اچانک طبیعت میں اضمحلال آیا، مولانا کو مقامی اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا اور اچانک انتقال ہوگیا۔
مرحوم نہایت ملنسار، با اخلاق اور بہترین مبلغ اور خطیب تھے۔ ایک عرصہ سےاپنی خطابت کے ذریعہ بھی آل محمد علیہم السلام کے پیغام کو لوگوں تک پہونچاتے رہے۔ عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام میں ایک مخلص مومن کی طرح صف ماتم میں بے پناہ جذبہ ایمانی کا مظاہرہ کرتے۔ مرحوم کی سب سے اہم خاصیت یہ تھی کہ آپ معاشرہ کی اصلاح میں ہمہ وقت کوشاں رہتے تھے ۔لیکن افسوس کہ آج وصوف ہمارے درمیان نہیں رہے ۔
لہذا ہم اراکین والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ اس عظیم جانکاہ سانحہ پر اپنے وقت کے ولی نعمت (عج) کی خدمت میں نیز تمام مراجع عظام علماء کرام، انکے فرزندوں اوردیگر پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور خداوندمنان سے دعا گو ہیں کہ اس عالم دین کی روحِ مطہر کو جوار اہلبیت عصمت و طہارت علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے. آمین

اراکین والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مبارک پور اعظم گڑھ یوپی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .