۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
"والعصر یتیم خانہ دہلی میں فیملی ویلفیئر تقریب کا انعقاد"

حوزہ/ والعصر یتیم خانہ دہلی میں"فیملی ویلفیئر"عنوان کے تحت ایک فلاحی، رفاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،والعصر یتیم خانہ دہلی میں"فیملی ویلفیئر"عنوان کے تحت ایک فلاحی، رفاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام کا آغاز شعبہ دینیات کے انچارج جناب مولانا طفیل عباس نقوی صاحب نے تلاوت قرآن مجید سے کیا مہمان خصوصی کی حیثیت مقامی عالم دین امام جمعہ وجماعت مولانا ذیشان علوی صاحب دوارکا دہلی، اور تنظیم حسینی مقاصد کے ممبر اور سماجی کارکن جناب شاہد حسنین اور دوارکا کی معزز شخصیت جناب احسن عباس صاحب نے شرکت کی۔اور ٹرسٹ کی جانب سے مذکورہ مہمانوں کے ذریعہ یتیم بچوں کی ماؤں کو سلایی مشین، کمبل اور کھانے کی اشیاء کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

فیملی ویلفیئر سے ٹرسٹ کا مقصد ادارہ کی نگرانی میں تعلیم پانے والے بچوں کی ماؤں کو خود مختار بنانا ہے ،مولانا ذیشان علوی نے یتیم، بیواوں کی مدد کیلئے والعصر امامیہ ٹرسٹ WAIT کی حسن کارکردگی کو سراہتے ہوئے قرآنی آیات واقوال معصومین علیہم السلام کو بیان کیا اور قوم کو ادارہ میں وزٹ کی دعوت دی۔

فیملی ویلفیئر آفیسر اینڈ سپروائزر جناب غلام حسین نقوی صاحب نے پروگرام کی میزبانی کی اور تقریب کے آخر میں ٹرسٹ کے چیئرمین وفاؤنڈر اور پروگرام کے صدر مولانا ممتاز علی مرتضوی صاحب نے دعایئہ جملوں سے پروگرام کو ملتوی کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .