۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
یتیم خانہ دہلی

حوزہ/ والعصر امامیہ ٹرسٹ WAIT نئی دہلی کے زیر اہتمام یتیم بچوں ؛بچیوں کے لئے تربیتی پروگرام Mentorship and Guidance کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، والعصر امامیہ ٹرسٹ WAIT نئی دہلی کے زیر اہتمام یتیم بچوں ؛بچیوں کے لئے Mentorship and Guidance پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں جناب فہیم زیدی نے نظامت کے فرائض کو انجام دیا اور مولانا طفیل عباس نے تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز کیا۔

رپورٹ کے مطابق، اس کے بعد یتیم بچوں ،بچیوں سے حجت الاسلام مولانا نامدار عباس رضوی اور لوک نایک ہاسپٹل دہلی کےسینیر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سید محمد عباس نے خطاب کیا۔

مولانا نامدار عباس رضوی نے قرآنی نقطہ نظر سے کامیاب انسان کے راز کو بیان کیا، اور اہلبیت ع کے اقوال کی روشنی میں تاکید کی کہ ان کا پیروکار بہتر نہیں بلکہ معاشرے کا بہترین فرد ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر سید محمد عباس نے طلبہ کو روز مرہ کا نظام الاوقات بنانے کی تاکید کی اور کہا: جو وقت کو قیمتی جانتا ہے وقت اسے قیمتی بناتا ہے -

پروگرام کو اکیڈمک ایجوکیشن انچارج جناب عرشی محمد وشعبہ دینیات کے انچارج مولانا طفیل عباس نقوی اور سپروائزر اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر جناب غلام حسین عرف مسعود صاحب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا-

آخر میں ٹرسٹ کے چیئرمین اور پروگرام کے میزبان مولانا ممتاز علی مرتضوی نے واضح کیا کہ ٹرسٹ کے بچوں کو کامیاب بنانے میں ادارہ کے مالی مدد کرنے والوں کے ساتھ داخلی کارکنان کا بھی اہم رول ہے-

مہمانوں وشرکاء جلسہ کا شکریہ ادا کیا اور ذمہ داران وکارکنان کو نشست کی کامیابی پر مبارکباد دی-

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .