۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
لکھنؤ میں بزم قرآن کے تیسرے دور کا کامیاب انعقاد

حوزہ/ ولایت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے بزمِ قرآن کا اہتمام رات 9.15 بجے پرجامع مسجد تحسین گنج میں کیا گیا ہے جس میں ریاض القرآن، مدرسہ تجوید و قرائت، تنزیل اکادمی، عین الحیات ٹرسٹ، حیدری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، ہدایت مشن، ادارہ اصلاح، الہی گھرانہ، فلاح المومنین ٹرسٹ، ولی العصر اکادمی، مدرسہ جامعۃ الزہرا کا بھی تعاون رہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ 23 مارچ رمضان المبارک قرآن کی بہار کا مہینہ ہے، اسی کے پیش نظر ولایت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے بزمِ قرآن کا اہتمام رات 9.15 بجے پرجامع مسجد تحسین گنج میں کیا گیا ہے جس میں ریاض القرآن، مدرسہ تجوید و قرائت، تنزیل اکادمی، عین الحیات ٹرسٹ، حیدری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، ہدایت مشن، ادارہ اصلاح، الہی گھرانہ، فلاح المومنین ٹرسٹ، ولی العصر اکادمی، مدرسہ جامعۃ الزہرا کا بھی تعاون رہا۔

جس میں قاری مولانا نامدار عباس صاحب، قاری بدرالدجیٰ صاحب (استاذ، مدرسہ ٔ فرقانیہ)، قاری مولانا عزادار عباس صاحب، قاری حافظ آفتاب عالم صاحب، قاری سید واصف عباس رضوی اور قاری محمد یحییٰ صاحب نے اپنی دلنشین اور دلکش اور نہایت خوبصورت لہجے میں قرآن کریم کی تلاوت کی اور پروگرام میں موجود لوگوں کو روحانی روشنی فراہم کی اور ان کے ذہنوں کو مسرت بخشی اورجس سے تمام سامعین محظوظ ہوئے۔

اس پروگرام کی نظامت کو مولانا حیدر عباس رضوی صاحب نے انجام دیا کیا۔اور اس پروگرام کو قرآن ٹی وی کے یوٹیوب چینل کے ذریعہ لائیو کیا گیا۔

بتا دیں کہ اس سال بزم قرآن کا تیسرا دور تھا ۔ جس میں شہر کی مشہور شخصیات نے شرکت فرمائی ۔ جس میں خاص طور سے مولانا منظر صادق صاحب، مولانا حسنین باقری صاحب، مولانا قمر الحسن صاحب، مولانا ثقلین باقری صاحب، مولانا مشاہد عالم صاحب، مولانا سعید الحسن صاحب، مولانا صابر علی عمرانی صاحب، کلب سبطین نوری صاحب اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ تمام سامعین کا خیال یہ بھی تھا کہ اس طرح کی زیادہ سے زیادہ تقریبات منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔

غور طلب ہے کہ رمضان کے اس پاک مہینے میں قرآن کریم کی تلاوت عام دنوں سے زیادہ کی جاتی ہے اور قرآن کریم کی تلاوت کی اہمیت بھی اس مہینہ بڑھ جاتی ے۔ اس مہینہ میں مسلمان کم سے کم قرآن کو پورا پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ جو شخص قرآن کو حفظ کر بہترین آواز کے ساتھ اسکی تلاوت کرتے ہیں انہیں قاری کہا جاتا ہے اور لوگ ان کی قرات سننے میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .