۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مدرسہ حسینیہ گھوسی میں محفل نور بمناسبت استقبال ماہ مبارک رمضان و تقسیم انعامات کا اہتمام

حوزہ/ مدرسہ حسینیہ بڑاگاؤں گھوسی میں 10 مارچ کو محفل نور بمناسبت استقبال ماہ مبارک رمضان و تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بڑاگاؤں گھوسی،مئو/ مدرسہ حسینیہ بڑاگاؤں گھوسی میں 10 مارچ کو محفل نور بمناسبت استقبال ماہ مبارک رمضان و تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

مدرسہ حسینیہ گھوسی میں محفل نور بمناسبت استقبال ماہ مبارک رمضان و تقسیم انعامات کا اہتمام

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے مولوی عطا عباس صاحب نے کیا اس کے بعد صدارتی تقریر صدر محفل عالی جناب مولانا مظاہرہ حسین صاحب پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور نے کی مولانا موصوف نے ماہ مبارک رمضان کے فضائل اور اس مہینے کی عظمت بیان کی۔

مدرسہ حسینیہ گھوسی میں محفل نور بمناسبت استقبال ماہ مبارک رمضان و تقسیم انعامات کا اہتمام

مولانا موصوف نے فرمایا کہ یہ مبارک مہینہ اللہ کا مہینہ ہے اس مہینہ میں ہم سب اللہ کے مہمان ہوجاتے ہیں اس ماہ میں روزہ رکھنا خیرات کرنا اپنے کو عبادات میں مصروف رکھنا چاہئے مولانا موصوف کی تقریر کے بعد شعرائے کرام جناب سرکار حسین صاحب جناب ڈاکٹر وقار علی صاحب جناب مولانا فیض عسکری صاحب جناب مولانا کاظم حسین ناصری صاحب جناب افتخار حسین صاحب جناب شاہد حسین زاہدی صاحب جناب ظفر مہدی کربلائی صاحب نے اپنے اپنے اشعار پیش کیا۔

مدرسہ حسینیہ گھوسی میں محفل نور بمناسبت استقبال ماہ مبارک رمضان و تقسیم انعامات کا اہتمام

دوران جلسہ دیگر خطبہ نے خطاب کیا جس میں مولانا احمد عباس صاحب امام جمعہ گھوسی مولانا محمد مہدی حسینی مدرس مدرسہ باب العلم مبارکپور مولانا نسیم الحسن صاحب مدرس مدرسہ جعفریہ کوپاگنج ۔

مدرسہ حسینیہ گھوسی میں محفل نور بمناسبت استقبال ماہ مبارک رمضان و تقسیم انعامات کا اہتمام

پروگرام میں مہمان خصوصی عالیجناب شمس الحسن ایڈوکیٹ نے شرکت کی شمس الحسن ایڈوکیٹ نے اپنے مختصر سے بیان میں کہا کہ علم کرتا ہے زمانے میں خمینی پیدا ۔جہل انسان کو صدام بنا دیتا ہے۔

مدرسہ حسینیہ گھوسی میں محفل نور بمناسبت استقبال ماہ مبارک رمضان و تقسیم انعامات کا اہتمام

دوران پروگرام مدرسہ حسینیہ کے سبھی ممتاز طلبہ و طالبات کو انعام سے نوازہ گیا۔اول اقرا درجہ سکینڈری سال اول کی طالبہ نےپورے مدرسہ میں پہلا مقام حاصل کیا اور گولڈ میڈل سے نوازہ گیا۔دوسرا مقام درخشاں پروین درجہ 8 کی طالبہ نے حاصل کی۔تیسرا مقام معصومہ انجم درجہ 7 کی طالبہ نے حاصل کیا۔پروگرام میں بہت سارے مومنین و مہمانوں نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .