اتوار 2 مارچ 2025 - 17:56
خود یابی،خدا یابی کا بہترین ذریعہ ہے: مولانا محمد حسن معروفی

حوزہ/ علماء کرام نے رمضان المبارک کے فضائل اور روزہ کے مقصد پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ نہ صرف جسمانی عبادات کا زمانہ ہے، بلکہ یہ ایک روحانی اور اخلاقی تطہیر کا بھی ذریعہ ہے۔ اس مہینے میں انسان اپنے گناہوں سے توبہ کرتا ہے اور اللہ کی رضا کے لئے زیادہ سے زیادہ عبادات میں مشغول رہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام ایک روحانی پروگرام ماہ رمضان کیسے گزاریں منعقد کیا گیا،جسے آن لائن ادارہ کے یوٹیوب چینل کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے دنیا بھر کے فرزندان توحید نے دیکھا اور سنا۔

اس پروگرام میں ماہ رمضان سے متعلق جن اہم موضوعات پر علمائے کرام کی علمی اور روحانی رہنمائی فراہم کی گئی ان میں چند ایک خاص طور سے قابل ذکر ہیں جیسے ماہ مبارک کا استقبال ہمارے سماج میں کیسے ہوتا ہے اور ائمہ نے کیا طریقہ کار اختیار کیا،روزہ کشائی کی رسم،تلاوت قرآن مجید کی فضیلت،علماء و مبلغین کے تئیں عوام کے فرائض وغیرہ۔ اس پروگرام میں رمضان المبارک کی فضیلت، عبادات کی اہمیت اور روزہ رکھنے کے روحانی فوائد پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ علماء کرام نے رمضان المبارک کے فضائل اور روزہ کے مقصد پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ نہ صرف جسمانی عبادات کا زمانہ ہے، بلکہ یہ ایک روحانی اور اخلاقی تطہیر کا بھی ذریعہ ہے۔ اس مہینے میں انسان اپنے گناہوں سے توبہ کرتا ہے اور اللہ کی رضا کے لئے زیادہ سے زیادہ عبادات میں مشغول رہتا ہے۔

پروگرام میں علماء کرام و دانشور حضرات نے علمی بیانات کے ذریعے عوام کی رہنمائی کی۔ اس موقع پر مولانا سید صفی حیدر، مولانا سید ذوالفقار حیدر، مولانا محمد حسن معروفی(لندن)، مولانا سید حیدر عباس رضوی، مولانا سید فیض عباس، مولانا سید ممتاز جعفر، مولانا سید تہذیب الحسن، مولانا فیروز علی، مولانا سید فیروز حسین اور مولانا سید محمد علی کے علاوہ انجینئر سید شعیب صاحب نے شرکت کی جو یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے سابق سی ای او بھی رہ چکے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha