حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، راجستھان ہندوستان میں عزائے فاطمیہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے سہ روزہ مجالسِ عزاء اختتام پذیر ہوئیں، ان مجالسِ عزاء میں راجستھان میں مشغول آئمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین نے حضرت فاطمۃ الزہراء سلام الله علیہا کے فضائل و مناقب پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور خاص کر صدر آل علماء راجستھان مولانا سید کاظم علی زیدی کی طرف سے دی گئی کتاب "حضرت فاطمۃ الزھراء کے نو آسمانی نام" سے مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی اور ساتھ ہی ساتھ عالم اسلام کی موجودہ صورتحال اور مسلمانوں بالخصوص پاراچنار، لبنان، غزہ اور شام کے مؤمنین پر ڈھائے جانے والے ظلم و تشدد اور دہشتگردی پر بھی حاضرین و مؤمنین کو آگاہ کیا۔
تصاویر دیکھیں:
آل شیعہ علماء راجستھان کے تحت ایام فاطمیہ کی مجالس عزاء اختتام پذیر اور جلوس برآمد
آل شیعہ علماء راجستھان کے اہتمام سے صوبے بھر میں سہ روزہ عزائے فاطمیہؑ کی خصوصی مجالس کا یہ سلسلہ 1 جمادی الثانی سے شروع ہوکر 3 جمادی الثانی تک جاری رہا۔
جن علمائے کرام و خطباء نے آل شیعہ علماء راجستھان کی طرف سے منعقدہ ان مجالس سے خطاب کیا، ان میں حجۃالاسلام مولانا کاظم علی زیدی، حجۃالاسلام مولانا فیروز مرزا، حجۃالاسلام مولانا نقی مھدی زیدی، حجۃالاسلام مولانا مظفر حسین نقوی، حجۃالاسلام مولانا احتشام حسین، حجۃالاسلام مولانا علی حسین، حجۃالاسلام مولانا نقی حسین، حجۃالاسلام مولانا ظریف حیدر، حجۃالاسلام مولانا سلمان حیدر، حجۃالاسلام مولانا تقی جعفر، حجۃالاسلام مولانا ظہور امام، خطیب اہل بیت مولانا علی حیدر اجمیری، خطیب اہل بیت مولانا محمد عباس، خطیب اہل بیت مولانا شبیہ الحسن، خطیب اہل بیت مولانا پیمبر رضا، خطیب اہل مولانا مظہر عباس کے نام قابلِ ذکر ہیں۔
جن مقامات پر عزائے فاطمیہؑ کی یہ مجالس منعقد ہوئیں، ان میں تاراگڑھ، دورائی، راجوسی، سورج پورہ، موتی پورہ, گواڑیا، ادے پور، روپن گڑھ، گنگا نگر، دھولپور، باڑی، مورینہ، کوٹہ، باسن، بھوکر، بھوپال ساگر شامل ہیں۔
ان مجالسِ عزاء میں عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔