ادارہ تنظیم المکاتب
-
ادارہ تنظیم المکاتب میں جشن یوم جمہوریہ ہند منعقد ہوا؛
ہندوستان ساتھ مل کر رہنے اور ساتھ چلنے کی نصیحت کرتا ہے، مولانا سید صفی حیدر
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان وہ پہلا ملک ہے جہاں جناب عیسٰی کی پیدائش سے کم سے کم 100 سال پہلے ملک کے بہت سے حصوں میں جمہوریت موجود تھی یعنی ہمارا وہ ملک ہے جو ہزاروں برسوں سے ہم کو ساتھ مل کر رہنے اور ساتھ مل کر چلنے کی نصیحت کرتا ہے۔
-
لسان الواعظین مولانا مظاہر علی واعظ نے داعی اجل کو لبیک کہا
حوزہ/ نہایت رنج و افسوس کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ لسان الواعظین مولانا مظاہر علی سیتھلی واعظ بانی حوزہ علمیہ جامعہ مہدیہ سیتھل نے طویل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہا۔
-
لکھنؤ میں تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام جامعۃ المصطفیٰؐ العالمیہ کی شرکت کے ساتھ سہ روزہ انٹرفیتھ کانفرنس؛
ایام عزا کے سلسلہ میں علماء، شعراء و دانشوروں کا مشترکہ بیان
حوزہ/ ادارہ ٔ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام نمایندگی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ہندوستان کی شرکت کے ساتھ تنظیم المکاتب کیمپس گولہ گنج لکھنؤ میں سہ روزہ انٹرفیتھ کانفرنس بعنوان ’’کربلا مظلوم کی حمایت اور امن و انصاف کی سرمدی تحریک ‘‘ کے انعقاد کے دوران ’’نشرِ پیغام کربلا اور جدید ذرائع ابلاغ‘‘ اور ’’تحفظ منبر و عزاداری‘‘ کے عنوان سے دو راؤنڈ ٹیبل کانفرنس منعقد ہوئیں۔
-
لکھنؤ؛ علماء و دانشوروں کی کربلا کانفرنس میں شرکت کی اپیل
حوزہ/ ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام تنظیم المکاتب کیمپس گولہ گنج میں ۲۲، ۲۳، ۲۴؍ جولائی جمعہ، ہفتہ، اتوار کو بعنوان ’’کربلا مظلوم کی حمایت اور امن و انصاف کی سرمدی تحریک‘‘ سہ روزہ بین الادیان کانفرنس منعقد ہوگی۔
-
ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام کرگل کے مختلف علاقوں میں دینی تعلیمی کانفرنس کا سلسلہ جاری؛
حصول علم کی کوئی عمر نہیں: مولانا سید ضمیر الحسن رضوی
حوزہ/ رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب: علم کا کم سے کم فائدہ یہ ہے کہ بچے مجمع عام میں آکر تقریر کرتے ہیں اور تعلیمی مظاہرے پیش کرتےہیں جہاں بڑوں بڑوں کا بولنا مشکل ہوتا ہے۔ علم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہے روایت میں ہے کہ گہوارے سے قبر کی منزل تک علم حاصل کرو۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ حصول علم کی کوئی عمر نہیں ہے۔ انسان کی ابتداء اذان و اقامت سے ہوتی ہے اور انتہاء اسمع افہم پر۔
-
ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام کشمیر کے مختلف علاقوں میں دینی تعلیمی کانفرنسز کا سلسلہ جاری؛
علم انسان میں قوت اور اطمینان پیدا کرتا ہے، مولانا سید صبیح الحسین رضوی
حوزہ/ رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے کہا کہ آج تمام تر پریشانیوں اور پابندیوں کے باوجود ہمارے رہبر (آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دا م ظلہ ) کا اطمینان بتا رہا ہے کہ وہ عالم ہیں ، عزیز ہیں اور اللہ سے نزدیک ہیں ۔
-
تصاویر/ کشمیر میں تنظیم المکاتب کی جانب سے ایک روزہ دینی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/کشمیر میں ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام امام بارگاہ شیعیان پونچھ میں ایک روزہ دینی تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی۔
-
نانوتہ سہارنپور میں دو روزہ دینی تعلیمی کانفرنس اختتام پذیر
حوزہ/ ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام مومنین نانوتہ کی جانب سے قصر زہرا سلام اللہ علیہا نانوتہ میں دو روزہ دینی تعلیمی کانفرنس کے دوسرے دن بھی تین نشستیں منعقد ہوئیں۔
-
لکھنؤ میں ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے بین المذاہب کے موضوع پر پروگرام
حوزہ/ اترپردیس کے لکھنؤ پریس کلب میں تنظیم المکاتب کے سکریٹری مولانا سید صفی حیدر زیدی نے میڈیا کو بتایا کہ لوگوں کے درمیان اسلام اور محمد (ص) کے تعلق سے پھیلی غلط فہیمیوں کو دور کرنے کے لئے سہ روزہ بین المذاہب پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
-
مجلس علمائے ہند کی ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے سہ روزہ کانفرنس میں شرکت کی اپیل
حوزہ/ ہندوستان میں موجود سامراجی طاقتوں اور اسلامو فوبیا کے شکار شر پسند عناصر کے شیطانی منصوبوں اور اعتراضات کی بیخ کنی کے لئے ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے سہ روزہ کانفرنس کا انعقاد ۱۰ ،۱۱،۱۲ دسمبر ۲۰۲۱ کو تنظیم المکاتب کیمپس گولہ گنج لکھنو میں کیا جا رہا ہے۔
-
کانپور میں ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام سہ روزہ دینی تعلیمی کانفرنس:
مومنین کو پیغام دین سے روشناس کرانا ادارہ تنظیم المکاتب کا مقصد ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے مومنین کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا:بانی تنظیم رحمۃ اللہ نے بچوں اور بچیوں کے لئے مکاتب قائم کئے بالغان کی تعلیم کا الگ اہتمام فرمایا۔ آج الحمد للہ گیارہ سو زیادہ مکاتب سرگرم عمل ہیں اسی طرح مدرسہ نونہالان، مدارس ابوطالب و خدیجہ بھی مصروف خدمت ہیں۔
-
کانپور میں ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام سہ روزہ دینی تعلیمی کانفرنس:
کامیابی ہی انسان کا مقصد ہے، مولانا سید فیض عباس
حوزہ/ اللہ نے انسان کو عبادت کے لئے پیدا کیا ہے، عبادت تقویٰ کا پیش خیمہ ہے اور تقویٰ کا نتیجہ کامیابی ہے اور یہی انسان کا مقصد ہے۔
-
کانپور میں ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام سہ روزہ دینی تعلیمی کانفرنس:
اگر رزق حلال ہو گا تو دین پر عمل ہو گا، مولانا سید ذوالفقار حیدر اعظمی
حوزہ/ اگر رزق حلال ہو گا تو دین پر عمل ہو گا، حلال و حرام کا خیال رہے گا لیکن اگر پیٹ مال حرام سے بھرا ہو گا تو دین پر عمل ممکن نہیں حتیٰ امام حسین علیہ السلام جیسے معصوم امام کی بھی باتیں سمجھ میں نہیں آئیں گی۔
-
ادارۂ تنظیم المکاتب نے کیا خواتین کے لئے آن لائن حوزوی تعلیم کا آغاز
حوزہ/ دورِ حاضر میں اسکول، کالجز ، یونیورسٹیز اور دیگر مصروفیات کے سبب ہر خاتون کے لئے مدرسہ میں داخلہ لینا ممکن نہیں اور اعلیٰ دینی تعلیم کے بغیر مقصد تک رسائی بھی ممکن نہیں لہٰذا اسی اہم ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سربراہ تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ نے ادارۂ تنظیم المکاتب کی جانب سے ’’ای جامعۃ الزہراؑ‘‘ کا اعلان کیا تا کہ دیندار نسلیں وجود میں آئیں اور عصر غیبت میں اہم فریضۂ ظہور کی تیاری انجام پا سکے۔
-
علی کا شیعہ جذبات سے کام نہیں لیتا، مولانا سید ضمیرالحسن
حوزہ/ رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے کہا کہ جب تک ہم خود کو شیعہ علی علیہ السلام نہ بنا لیں ہم کامیاب نہیں ہو سکتے اور کہا کہ محب ہونا اور ہے شیعہ ہونا اور ہے محب جذبات سے کام لیتا ہے شیعہ علی علیہ السلام جذبات سے کام نہیں لیتا بلکہ ہوش سے کام لیتا ہے۔
-
رام پور میں ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام دینی تعلیمی کانفرنس منعقد
حوزہ/ صدر تنظیم المکاتب سرکار شمیم الملت مولانا سید شمیم الحسن نے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے امام علیہ السلام کی ایک حدیث کی روشنی میں بیان کیا کہ اگر انسان یہ دیکھنا چاہے کہ اس کے اندر نیکی پائی جاتی ہے یا نہیں تو وہ دیکھے کہ اسے خدا اور خدا کے فرمانبردار بندوں سے کتنی محبت ہے اگر محبت ہے تو وہ نیک ہے ورنہ نہیں۔
-
ادارہ تنظیم المکاتب کے یوم قیام پر دو روزہ محفل مسرت کی رپورٹ
حوزہ/ حضرت امام زین العابدین (ع) کی ولادت با سعادت اور ادارہ تنظیم المکاتب کے یوم قیام پر دو روزہ محفل مسرت کی رپورٹ۔