۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
جشن عید بعثت

حوزہ/ ہندوستان کے شہر جونپور صدر امام باڑہ بیگم گنج مدرسہ امام جعفر صادق علیہ السلام میں بروز ۷فروری کو بعد نماز مغربین، بمانسبت عید مبعث، معراج النبیﷺ پر جشن اور مقابلۂ قرائت قران، مقالہ نویسی اور تقریر کا انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے شہر جونپور صدر امام باڑہ بیگم گنج مدرسہ امام جعفر صادق علیہ السلام میں بروز ۷فروری کو بعد نماز مغربین، بمانسبت عید مبعث، معراج النبیﷺ پر جشن اور مقابلۂ قرائت قران، مقالہ نویسی اور تقریر کا انعقاد ہوا۔

جامعہ امام جعفر صادق (ع) جونپور میں عید بعثت النبی (ص)کے موقع پر عظیم الشان جشن

مدرسہ کے پرنسپل محترم جناب مولانا سید صفدر حسین زیدی نے بتایا کہ جشن اور مقابلہ میں ہندوستان کے مختلف مدارس سے طلاب کرام نے شرکت کی۔

جامعہ امام جعفر صادق (ع) جونپور میں عید بعثت النبی (ص)کے موقع پر عظیم الشان جشن

مولانا نے مزید کہا کہ اس تقریب سے قبل، ۱۰ روزہ تعلیمی اور تربیتی سلسلہ بھی جاری ہوا۔ جس میں مدرسہ کے اساتذہ نے اپنے قیمتی علمی سرمایہ کے ذریعے طلاب کرام کو سرفراز کیا۔ مولانا نے تقریب کے متعلق بتاتے ہوۓ فرمایا کہ مولانا فیروز عباس صاحب لکھنوی، مولانا رضا عباس صاحب، مولانا احمد عباس صاحب، مولانا فضل ممتاز صاحب، مولانا آصف عباس صاحب، مولانا محمد رضا صاحب، مولانا حیدر مھدی بستوی نے بعثت موضوع پر اپنے بیان سے لوگوں کو محظوظ فرمایا۔

مزید تصاویر دیکھیں:

جامعہ امام جعفر صادق (ع) جونپور میں عید بعثت النبی (ص)کے موقع پر عظیم الشان جشن

جشن عید مبعث اور مسابقتی تقریب کا سلسلہ شروع ہوا۔ جشن میں مختلف شعراء نے اپنے اپنے تاریخی کلام سناۓ تو وہیں طلاب کرام نے قرآت قران، مقالہ نویسی اور تقریری وشعری مسابقہ میں مکمل جوش و خروش کے ساتھ علم و ہنر کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر مسابقتی تقریب میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلاب کرام کو مختلف علماء کرام کے دست مبارک سے انعامات سے نوازا گیا۔

جامعہ امام جعفر صادق (ع) جونپور میں عید بعثت النبی (ص)کے موقع پر عظیم الشان جشن

پروگرام میں جج کی حیثیت سے جناب رضا عباس صاحب، جناب محمد رضا صاحب، جناب مرغوب عالم صاحب تھے۔

پروگرام میں مولانا دلشاد صاحب، مولانا احمد عباس صاحب، مولانا نثار حسین، صاحب مولانا سید آصف عباس، مولانا سید شاذان صاحب، مرزا جاوید سلطان، دانش کاظمی صاحب بھی شریک رہے۔

جامعہ امام جعفر صادق (ع) جونپور میں عید بعثت النبی (ص)کے موقع پر عظیم الشان جشن

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .