۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
قران

حوزہ/ ایران کے شہر کوہدشت کے امام جمعہ نے کہا: قرآن مجید زندگی کا ایک مکمل نصاب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر کوہدشت کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین ابراہیم طہماسبی نے ایک محفل قرآنی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن ایک روشن اور نورانی کتاب ہے اور ایک مکمل نصاب زندگی ہے، قرآن کی تلاوت کرنے والوں اور حافظوں کا مرتبہ بہت عظیم ہے کیوں کہ یہ لوگوں کے دلوں کوکتاب خدا کی طرف مائل کراتے ہیں۔

انہوں نے کہا : قرآن کریم تدبر، تفکر، ہدایت اور عمل کے لیے نازل ہوا ہے اور انسان کی زندگی کے لیے ایک جامع اور مکمل نصاب ہے، ہمیں نوجوان نسل اور اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ قرآن مجید سے متعارف کرائیں۔

کوہدشت کے امام جمعہ نے کہا: سوشل میڈیا نوجوانوں کو خراب اور منحرف کرنے کے لئے طرح طرح کے مواد پیش کر رہا ہے، لہذا ہمیں اپنے پرکشش اور جذاب پروگراموں کے ذریعے نئی نسل کو قرآنی تعلیمات آشنا کرنے کی ضرورت ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ابراہیم طہماسبی نے کہا: ہمیں اپنی زندگی کو ایک قرآنی زندگی بنانا چاہئے اور قرآن کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اس پر عمل اور غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے، قرآن کریم کو ہماری زندگی کے ہر گوشے میں ہونا چاہئے اور ہماری زندگی کا ہر لمحہ قرآن کی تعلیمات کے زیر سایہ ہونا چاہئے۔

انہوں نے اپنے خطا کے آخری حصے میں کہا: اگر کوئی شخص قرآن کو اچھی طرح سمجھ لے اور قرآن کریم کو اپنا سرمشق بنالے تو وہ زندگی کے کسی بھی مرحلے میں بے بس اور حیران و پریشان نظر نہیں آئے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .