حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین حاج ابو القاسم نے آیات الہی کے بعض حصوں کا تذکرہ کرتے ہوئے طاغوت اور گناہ گار لوگوں کی اطاعت کو ایک قسم کا شرک قرار دیتے ہوئے کہا: غلط اور ناروا رسومات کی غیر مشروط اطاعت جو کہ بارگاہ الٰہی میں مردود اور مذموم شمار کی گئی ہے، غیر خدا کی اطاعت اور معصیت شمار ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: سورہ مبارکہ توبہ کی آیت نمبر 31 میں آیا ہے کہ اہل کتاب نے اپنے علماء اور راہبوں کو خدا کے بجائے معبود بنا لیا حالانکہ سوائے خدا کے کوئی معبود نہیں اور وہ کسی بھی شریک سے منزہ و مبرّا ہے۔
حجت الاسلام ابو القاسم نے کہا: غلط اور ناروا رسومات کی غیر مشروط اطاعت جو کہ بارگاہ الٰہی میں مردود اور مذموم شمار کی گئی ہے، غیر خدا کی اطاعت اور معصیت ہے چونکہ سوائے خدا کے کسی کی بلامشروط اطاعت جائز نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم میں کئی ایک مقامات پر خداوند متعال نے بھی اپنے علاوہ کسی کی غیرمشروط اطاعت سے منع فرمایا ہے۔
حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: اہل معصیت کی اطاعت مذموم اور سخت گناہ ہے اور عذاب الہی کا باعث بنتی ہے۔