۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
وزیر ارشاد

حوزہ / ایرانی وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی نے کہا: قرآن ہدایت، سربلندی اور انسانی ارتقا کا سرچشمہ ہے۔ غزہ کے عوام تقریباً 6 ماہ سے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی زد میں ہیں۔ 31 ہزار سے زائد لوگ شہید اور ہزاروں بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ مردانِ مومن قرآنِ کریم سے تمسک کی وجہ سے اب تک ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی محمد مہدی اسماعیلی نے موسم بہار 1403 کے پہلے دن 31ویں قرآنی نمائش کی افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: قرآنِ کریم ہدایت، سربلندی اور انسانی ارتقا کا سرچشمہ ہے۔

ایرانی وزیر ثقافت نے مزید کہا: پچھلی قرآنی نمائش اور اس نمائش کے درمیان ہم نے قرآن کریم کے تقدس کے لحاظ سے دنیا میں کئی تلخ تجربات کا مشاہدہ کیا ہے۔ پچھلے سال گرمیوں میں قرآن مجید کے دشمنوں کی جانب سے قرآن پاک کی توہین کا سلسلہ شروع ہوا۔

انہوں نے مغربی ممالک کو قرآن کریم کی توہین کرنے والوں کا میزبان قرار دیتے ہوئے کہا: ایرانی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرآن پاک ہاتھ میں پکڑا اور دنیا کو قرآن کی عظمت کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیر ارشاد نے مزید کہا: ایرانی حکومت اور مسلمان عوام کا عملی عقیدہ اس مقدّس کلامِ الہی اور قرآنی تعلیمات کی تعظیم و تکریم کی حفاظت ہے۔

انہوں نے ماہ رمضان میں قرآنی نمائش کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہم نے یہ نمائش 30 دیگر صوبوں میں بھی منعقد کی ہے جن میں سے کچھ اس وقت منعقد کی جا رہی ہیں اور کچھ ماہ مقدس کے آخر تک منعقد کی جائیں گی۔ ماہِ رمضان المبارک میں ہر ملک کو قرآنی رنگ و ماحول اپنانا چاہیے۔

وزیر ثقافت نے کہا: قرآن ہدایت، سربلندی اور انسانی ارتقا کا سرچشمہ ہے۔ غزہ کے عوام تقریباً 6 ماہ سے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی زد میں ہیں۔ 31 ہزار سے زائد لوگ شہید اور ہزاروں بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ مردانِ مومن قرآنِ کریم سے تمسک کی وجہ سے اب تک ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .