۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
امام جمعه گناوه

حوزہ/ حجۃ الاسلام سید عبد الہادی رکنی حسینی نے کہا: امام علی علیہ السلام نے کے فرمان کے مطابق قرآن کریم معاشرے کی روحانی، اخلاقی اور معاشرتی بیماریوں کی دوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام سید عبد الہادی رکنی حسینی نے گزشتہ شب ایران کے شہر گناوہ میں منعقدہ محفل قرآنی سے خطاب کرتے ہوئے وفات محسنہ اسلام حضرت خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا پر تعزیت پیش کرتے ہوئے رمضان المبارک میں قرآن مجید کی تلاوت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےکہا:امام محمد باقر علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: لِكُلِّ شَيْءٍ رَبِيعٌ وَ رَبِيعُ اَلْقُرْآنِ شَهْرُ رَمَضَانَ، ہر چیز کی ایک بہار ہوتی ہے اور اس کا خاص موسم ہوتا ہے، اور قرآن کی بہار رمضان کا مہینہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: رمضان کا مہینہ نزول قرآن کا مہینہ ہے، لہذا ہمیں قرآن سے متمسک ہوتے ہوئے کوشش کرنا چاہئے کہ روز قیامت قرآن کریم ہماری بھی شفاعت کرے۔

امام جمعہ گناوہ نے کہا: قرآن کریم کے نقطہ نظر سے جب قرآن پڑھا جائے تو اسے خاموشی کے ساتھ سننا بھی ایک ایسی چیز ہے جو رحمت الہی کے نازل ہونے کا سبب ہے، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: وَ إِذا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَ أَنْصِتُوا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُونَ، جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو، شاید تم پر خدا کی رحمت ہو جائے۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن پر عمل کرنا بھی رحمت الٰہی کے نزول کا سبب ہے، اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: وَ هذا كِتابٌ أَنْزَلْناهُ مُبارَكٌ فَاتَّبِعُوهُ وَ اتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ، اور یہ کتاب جو ہم نے نازل کی ہے یہ بڑی بابرکت ہے لہذا اس کا اتباع کرو اور تقوٰی اختیار کرو کہ شاید تم پر رحم کیا جائے۔

امام جمعہ گناوہ نے کہا: امام علی علیہ السلام نے کے فرمان کے مطابق قرآن کریم معاشرے کی روحانی، اخلاقی اور معاشرتی بیماریوں کی دوا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .