۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
رحلت خدیجه

حوزہ/ حجۃ الاسلام مصطفی کوہی نے کہا:پیغمبر اکرم (ص) پر ایمان لانا اور اپنا تمام مال و اسباب اسلام کی راہ میں قربان کر دینا، حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کا وہ امتیاز ہے جو کسی کو حاصل نہیں ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین مصطفیٰ کوہی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: حضرت خدیجہ علیہا السلام وہ پہلی خاتون ہیں جو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر ایمان لائیں، حضرت خدیجہؑ نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس وقت شادی کی جب پیغمبر اکرمؐ ایک نوجوان تھے اوران کے پاس مال دنیا میں سے کچھ نہیں تھا، جناب خدیجہؑ نے اسلام کی راہ میں بے پناہ رنج و مصائب برداشت کرتے ہوئے نبی اکرمؐ کے ہمراہ رہیں۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کا رتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دوسری ازواج سے بہت زیادہ ہے، کیوں کہ دوسری ازواج کو نبی کی زوجہ ہونے کا توشرف حاصل ہوا، لیکن انہوں نے وہ مصائب نہیں دیکھے جو نبی (ص) کو اپنی نبوت کے آغاز میں برداشت کرنا پڑا۔

ایران کے شہر تکاب کے امام جمعہ نے مزید کہا: حضرت خدیجہ نے جزیرۃ العرب میں برسوں سے چلے آ رہے عقائد سے روگردانی کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے شادی کی اور پیغمبر کی حمایت میں تمام سختیاں برداشت کیں، جب مسلمانوں پر پابندی لگائی گئی اور مسلمان شعب ابو طالب ؑ میں رہنے پر مجبور ہو گئے تو آپ نے تمام مال اسلام کے نام پر نچھاور کر دیا۔

حجۃ الاسلام مصطفی کوہی نے کہا:پیغمبر اکرم (ص) پر ایمان لانا اور اپنا تمام مال و اسباب اسلام کی راہ میں قربان کر دینا، حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کا وہ امتیاز ہے جو کسی کو حاصل نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا: جب تک حضرت ابو طالب (ع) اور حضرت خدیجہ (س) با حیات تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم مکہ میں رہے، اور جب ان دو شخصیات کی وفات ہوئی تو حضور اکرمؐ نے اس سال کا نام ’’عام الحزن‘‘ رکھ دیا، ان دونوں شخصیات کی وفات کے بعد رسول اللہ (ص) نے مکہ چھوڑ دیا۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت خدیجہؑ 65 سال کی عمر میں 10 رمضان المبارک کو مکہ شہر میں رحلت فرما گئیں اور آپ کو مکہ مکرمہ میں سپرد خاک کر دیاگیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .