منگل 11 مارچ 2025 - 00:21
حضرت خدیجہ (س) پہلی مسلمان خاتون اور رسول اکرم (ص) کی مددگار تھیں

حوزہ/ مدرسہ علمیہ حضرت زہرا (س) سنجان کی پرنسپل، محترمہ معصومہ امینی نے حضرت خدیجہ (س) کی وفات کے موقع پر کہا کہ حضرت خدیجہ نہ صرف پہلی خاتون تھیں جو نبی کریم (ص) پر ایمان لائیں بلکہ انہوں نے اپنے مال و جان سے اسلام کی بھرپور حمایت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اراک/ مدرسہ علمیہ حضرت زہرا (س) سنجان کی مدیرہ، محترمہ معصومہ امینی نے حضرت خدیجہ (س) کی وفات کے موقع پر کہا کہ حضرت خدیجہ نہ صرف پہلی خاتون تھیں جو نبی کریم ص پر ایمان لائیں بلکہ انہوں نے اپنے مال و جان سے اسلام کی بھرپور حمایت کی۔

انہوں نے حضرت خدیجہ س کی وفات پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ وہ عظیم المرتبت خاتون تھیں جن کی وفات کے بعد نبی کریم ص کو کبھی خوش نہیں دیکھا گیا۔ آپؓ کی جدائی نے رسول اللہ ص کو بےحد غمزدہ کر دیا، اسی لیے وہ سال جس میں حضرت خدیجہؓ اور حضرت ابوطالب کا انتقال ہوا، "عام الحزن" یعنی غم کا سال کہلایا۔

محترمہ امینی نے کہا کہ حضرت خدیجہ (س) اسلام کی اولین حامی تھیں، مگر ان کا وقت وفا نہ کر سکا کہ وہ دیکھتیں جب لوگ جوق در جوق دینِ اسلام میں داخل ہو رہے تھے۔ وہ اپنی پیاری بیٹی، حضرت فاطمہ زہرا (س) کو چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کے مطابق رسول اکرم (ص) کی ازواج "امہات المؤمنین" یعنی مومنوں کی مائیں ہیں، لیکن وہ ازواج جنہوں نے رسول اللہ (ص) اور حضرت علی علیہ السلام سے وفاداری نہ کی، اس شرف سے محروم کر دی گئیں۔ حضرت خدیجہ (س) کی وفاداری کی بدولت انہیں یہ عظیم مقام حاصل ہوا کہ ان سے نبی کریم ص کے بعد کسی کا نکاح جائز نہ تھا۔

مدرسہ کی مدیرہ نے کہا کہ حضرت خدیجہ سب سے پہلے ایمان لانے والی خاتون تھیں، اور انہوں نے اپنی بے پناہی دولت اسلام کی اشاعت کے لیے وقف کر دی۔ ان کی قربانیوں کی بدولت اسلام مضبوط ہوا اور آج بھی مسلمان ان کی خدمات کو عقیدت و احترام سے یاد کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha