حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا
-
دین اسلام اور امت مسلمہ ملیکہ العرب کے احسانات کو کبھی نہیں بھلا سکتا، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ حضور سرور کائنات (ص)زندگی بھر سیدہ خدیجہ الکبریٰ (س)کے احسانات کے معترف رہے اسی لئے دین اسلام اور امت مسلمہ ملیکہ العرب کے احسانات کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔
-
ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ علیھا السلام کے چند معنوی خصوصیات و کمالات
حوزہ/ حضرت خدیجۃ الکبریٰ علیھا السلام کا شمار مکہ مکرمہ کی مالدار ترین شخصیات میں ہوتا تھا، اور آپ کے در دولت سے یتیموں، بیواؤں اور ناداروں کی مدد اور کفالت کا سلسلہ شب و روز جاری و ساری رہتا تھا۔
-
دعوت اسلام کا مشن حضرت خدیجہ ؑ کے جذبہ ایثار و وفا کا مرہون منت، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ حضرت خدیجہ الکبریٰ ؑ کا مقام و منزلت کسی سے پوشیدہ نہیں آپ ؑ دنیاے بشریت کی وہ واحد خاتون ہے جس نے سب سے پہلے نبی آخر الزمان ؐ کو پہچانا جب حضور ؐ ابھی بچپن کے دور سے ہی گزر رہے تھے اور جب حضور ؐ نے نبوت کا اعلان فرمایا تو نہ صرف سب سے پہلے اسی برگزیدہ خاتون نے آپ کی نبوت کی تصدیق کی اور ایمان لے آئی بلکہ عالم عرب کی اس سب سے بڑی مالدار خاتون نے اپنی ساری دولت نبی اکرم ؐ کے قدموں میں نچھاور کرکے دعوت اسلام کے مشن کو تقویت بخشی۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس:
دین اسلام کی تبلیغ سے لے کر دین کی بقا کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے گھرانہ اولاد خدیجہ (س) کا ہے
حوزہ/ ملیکۃ العرب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا نے جس انداز سے جانی و مالی ایثار کا عملی اظہار کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔یہ وہ ہستی ہیں جنہیں خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی معرفت حاصل تھی۔
-
پیغمبر اسلام (ص) کی امامت میں سب سے پہلے حضرت علی اور حضرت خدیجہ نے نماز جماعت ادا کی، مولانا ذاکر حسین جعفری
حوزہ/ پیغمبر اسلام کی بعثت کے موقع پر ماحول آپ کے خلاف تھا ، جس میں رسول کا ساتھ دینے والا کوئی نظر نہیں آتا تھا ۔ بس ایک علی علیہ السّلام تھے کہ جب پیغمبر نے رسالت کا دعویٰ کیا تو انہوں نے سب سے پہلے ان کی تصدیق کی اور ان پر ایمان کا اظہارکیا . دوسری ذات جناب خدیجۃالکبریٰ کی تھی، جنھوں نے خواتین کے طبقہ میں سبقتِ اسلام کا شرف حاصل کیا۔
-
حضرت خدیجہ (س) نے اپنی جان اور آبرو سے اسلام کا دفاع کیا، حجۃ الاسلام والمسلمین مؤمنی
حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا وہ پہلی خاتون تھی جس نے خدا اور پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لایا۔ اگر ان کا مال نہ ہوتا تو شعب ابی طالب میں اسلام کا کام تمام ہو گیا ہوتا اور اگر قریش کے حملوں کے مقابلے میں حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کا دفاع نہ ہوتا تو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جان کو خطرہ لاحق تھا۔
-
حدیث روز | ایسی خاتون جس کی مثل کوئی نہیں
حوزہ/ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی عظمت کی جانب اشارہ کیا ہے۔