حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید علی کمالی دزفولی نے حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا سے توسل کی ایک عجیب و بابرکت حکایت بیان کی ہے، جس میں وہ کہتے ہیں کہ جب ائمہ معصومین علیہم السلام کی بارگاہ میں توسل کے باوجود ان کا مسئلہ حل نہ ہوا تو غیبی ندا کے ذریعے حضرت خدیجہ سلاماللہعلیہا کی طرف کا حکم دیا گیا، اور پھر حیرت انگیز طور پر چند ہی گھنٹوں میں ان کی مشکل حل ہو گئی۔
آیت اللہ سید علی کمالی فرماتے ہیں: "ایک وقت مجھے سخت مشکل کا سامنا ہوا۔ میں نے ائمہ اطہار علیہم السلام سے توسل کیا، لیکن مسئلہ کافی دنوں تک حل نہ ہوا۔ یہاں تک کہ دل مایوسی نا امید ہونے لگا۔ شب و روز گریہ و زاری میرا معمول بن چکا تھا۔
ایک صبح، نماز کے بعد اچانک ایک غیبی ندا میرے کانوں سے ٹکرائی: «سید علی! اپنی مشکل کے حل کے لیے حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا سے توسل کرو، ان شاء اللہ مشکل حل ہو جائے گی۔»
میں نے اسی وقت حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں توسل کیا۔ حیرت انگیز طور پر، ابھی دوپہر بھی نہ ہوئی تھی کہ میری مشکل پوری طرح حل ہو گئی!"
یہ حکایت آیت اللہ کمالی کے اس تجربے کی طرف اشارہ ہے کہ حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا نہ صرف "مادرِ ائمہ کی بھی ماں" ہیں بلکہ ان کی روحانی عظمت اور بارگاہِ الٰہی میں مقام اس قدر بلند ہے کہ توسل کے ذریعے فوری عنایات و کرامات کی امید کی جا سکتی ہے۔
منبع: صلواتنامه - الالتجاء، جلد ۱، صفحہ ۳۴۴









آپ کا تبصرہ