۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام حسین فصیح نیا

حوزہ / حجت الاسلام حسین فصیح‌ نیا نے کہا: علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اہلبیت(علیھم السلام) سے توسل ایک طالب علم کے لئے ضروری ہے۔ بزرگ شیعہ علماء اہل بیت علیھم السلام سے بہت زیادہ توسل کیا کرتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر شاہین دز کے امام جمعہ حجت الاسلام حسین فصیح‌ نیا نے اس شہر میں مدرسہ علمیہ امام باقر(علیہ السلام) میں طلاب کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا: اہلبیت(علیھم السلام) سے تمسک اور توسل بزرگ شیعہ علماء کا وطیرہ تھا۔ ہمیں بھی خود کو اہلبیت(علیھم السلام) سے وابستہ کرنا چاہئے۔

شہر شاہین دز کے امام جمعہ نے کہا: دعاء توسل اور اہلبیت(علیھم السلام) کی زیارات تمام مومنین کے لئے لازم ہیں لیکن طلاب(جو کہ امام زمانہ (عج) کے سپاہی ہیں) کے لئے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: توسل اہلبیت(علیھم السلام) دعا اور مناجات کے بغیر طالب علمی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

حجت الاسلام حسین فصیح‌ نیا نے کہا: معصومین علیھم السلام روایات میں ہے کہ پل صراط سے صرف وہی افراد گذر سکیں گے جو اہلبیت(علیھم السلام) سے محبت رکھتے ہوں گےاور اس محبت سے مراد ان کے فرامین پر عمل ہے۔

بعض علماء نے "العلم نور" کی تشریح کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ا اہلبیت(علیھم السلام) کے بغیر علم کا کوئی فائدہ اور اثر نہیں ہے اور وہ علم مفید ہے جو ولایت و محبت اہلبیت(علیھم السلام) کے ہمراہ ہو"۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .