۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
درس اخلاق حوزه علمیه امام خمینی(ره) بردسیر
پیغمبر اسلام کے معجزات میں سے ایک دلوں کو مسخر کرنا ہے

حوزہ / حجت الاسلام کرمانی نے کہا: دین کی ترویج میں اخلاق کے کردار سے ہرگز غافل نہیں ہونا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر بردسیر کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین کرمانی نےاس شہر میں مدرسہ علمیہ امام خمینی(رہ) میں منعقدہ درس اخلاق میں اخلاق نبوی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: اخلاق نبوی پیغمبر اکرم(ص) کے اہداف کو  آگے لے جانے میں بہت زیادہ مؤثر تھا۔

انہوں نے کہا: جہاں تک ممکن ہومعاشرے میں اخلاق نبوی(ص) کی ترویج ہونا چاہئےتاکہ معاشرہ ترقی اور پیشرفت کر سکے۔

شہر بردسیر کے امام جمعہ نے طلاب کو خطاب کرتے ہوئے کہا: اپنی زندگیوں میں اخلاق نبوی(ص) کو رواج دیں۔ اس لئے کہ طلابِ دین اچھے اخلاق کے ساتھ دین کی بہتر انداز میں تبلیغ کر سکتے ہیں۔

حجت الاسلام کرمانی نے کہا: درسِ اخلاق میں شرکت طلاب کے لئے ضروری ہے اور ایک طالبِ علم کو استاد اخلاق کی ضرورت محسوس ہونا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .