۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
حجت السلام رخشاد
کمال تک پہنچنے کے لئے طلاب کو اپنے علم پر عمل کرنا چاہئے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین رخشاد نے کہا: علم حاصل کرنے کے لئے انگیزے کا ہونا ضروری ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر جیرفت میں مدرسہ علمیہ امام صادق علیہ السلام کے استاد حجت الاسلام والمسلمین رخشاد نے اس مدرسہ کے ہفتہ وار درس اخلاق میں طلاب کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا: کمال تک پہنچنے کے لئے علم پر عمل کرنا ضروری ہے اور صرف علم حاصل کرنے سے انسان کمال تک نہیں پہنچتا۔
انہوں نے مزید کہا: انسان کو اپنے وقت کا صحیح استعمال کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا: فرصتوں کو غنیمت جاننا ان عوامل میں سے ہے کہ جو انسان کو کمال تک پہنچانے میں مدد کرتا ہے۔
حجت الاسلام رخشاد نے کہا: تذکیۂ نفس اور اس پر باقی رہنا فلاح و ہدایت کے لئے ضروری ہے۔
انہوں نے کمال تک پہنچنے کے لئے ایمان اور عمل صالح کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا: حیات طیبہ سے مراد معنوی اور روحانی زندگی ہے اور یہی معنوی زندگی انسان کو حیوانات سے ممتاز کرتی ہے۔
دینی علوم کے اس استاد نے کہا: اگر کوئی شخص خدا کی خوشنودی کے لئے اپنے علم پر عمل کرے اور دوسروں کو اس کی تعلیم دے تو اس نے کمال کے راستے پر قدم رکھ دیا ہے۔
انھوں نے آخر میں کہا: طلاب کو ابتدا سے ہی اپنے لئے ہدف معین کرنا چاہیئےاور طالب علم میں علم حاصل کرنے کا شوق بدرجہ اتم موجود ہونا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .