۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جلسه اخلاق هفتگی

حوزہ/ انہوں نے کہا کہ تمام علوم اپنی جگہ پر ایک مقام رکھتے ہیں لیکن بعض علوم واجب کفائی ہوتے ہیں، دینی تعلیم حاصل کرنا ایک واجب عینی ہے، لہذا ہر شخص پر دینی تعلیم حاصل کرنا فرض ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید کاظم نورمفیدی نے صوبہ گلستان میں منعقد ہفتہ وار درس اخلاق میں علم کو اسلام کے نقطہ نظر سے ایک مطلوب چیز قرار دیا اور کہا: اللہ تعالیٰ نے یہ علم فرشتوں کو نہیں دیا بلکہ انسان کو دیا تاکہ وہ اسرار عالم کو کشف کر سکے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام علوم اپنی جگہ پر ایک مقام رکھتے ہیں لیکن بعض علوم واجب کفائی ہوتے ہیں، دینی تعلیم حاصل کرنا ایک واجب عینی ہے، لہذا ہر شخص پر دینی تعلیم حاصل کرنا فرض ہے۔

صوبہ گلستان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اصول دین اجتہادی ہیں، کہا: انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے لیے ان اصولوں کا عقلی تجزیہ کرے تاکہ جاہل نہ رہے، اس لیے طلبہ کو چاہیے کہ حوزہ علمیہ میں داخل ہونے کے بعد دینی علم حاصل کریں اور تمام دینی مسائل میں صاحب نظر بنیں۔

انہوں نے مزید کہا: علوم دینی سے اسلام کو حیات ملتی ہے، حوزہ علمیہ میں داخلے کے بعد ہی معارف الہی کو کسب کرے اور ساتھ ہی ساتھ تزکیہ نفس اور بھی انجام دے۔

انہوں نے طلاب کرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا: آپ اپنی قدر مو منزلت کو جانیں، حوزہ علمیہ میں داخلے کا مقصد کیا ہے اس کو پہچانیں، آپ کا مقصد صرف تعلیم حاصل کرنا نہ ہو بلکہ لوگوں کی خدمت کرنا ہو۔

انہوں نے سورہ آل عمران ۱۳۳ ’’ وَسَارِعُوا إِلَیٰ مَغْفِرَةٍ مِنْ رَبِّکُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِینَ ‘‘کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اپنے مقصدتک پہنچنے کے لئے اپنے دل کو صاف و پاک رکھیں، اللہ تک پہنچنے کے لئے ان گناہوں سے دور رہیں جو دل کو سیاہ کر دیتے ہیں، اس کے بعد تیزی سے مغفرت خدا کی جانب قدم بڑھائیں، کیوں کامیابی کے لئے پہلا قدم مغفرت الہی ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .