۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ آیین تجلیل از پیشکسوتان روحانی عرصه جهاد و مقاومت

حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انقلاب کے پیچھے ایک الٰہی معمار تھا جس کی وجہ سے انقلاب اسلامی کو مزید مستحکم بنانے کے لئے دفاع مقدس وجود میں آیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیۃ اللہ علی رضا اعرافی نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے شہدائے انقلاب کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ دفاع مقدس ظاہری طور پر ایک جنگ تھی جسے ہمارے اوپر انقلاب اسلامی کو شکست دینے اور محدود کرنے کے لئے مسلط کی گئی تھی،لیکن ہمارے نقطۂ نظر سے یہ ایک شجاعت مندانہ دفاع تھا۔

حوزہ ہائے علمیہ ایران کے سربراہ نے نشاندہی کی کہ حوزہ ہائے علمیہ سے وابستہ علماء، انقلاب اسلامی کی نئی گفتگو کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں کوتاہی نہیں کریں گے اور حوزہ ہائے علمیہ کو اس میدان میں علمبردار ہونا چاہئے۔

انہوں نے دفاع مقدس کو دشمنوں کے خلاف قیام سے تعبیر کیا اور کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انقلاب کے پیچھے ایک الٰہی معمار تھا جس کی وجہ سے انقلاب اسلامی کو مزید مستحکم بنانے کے لئے دفاع مقدس وجود میں آیا۔

آیۃ اللہ اعرافی نے بیان کیا کہ انقلاب اسلامی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے اس غیر مساوی جنگ میں حصہ لینے والے تمام مجاہدین اور قربانی پیش کرنے والے افراد اس صلاحیت کو پروان چڑھانے میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے امام خمینی(رح)کی طرف سے قرارداد 598 کی منظوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ امام خمینی(رح)نے اس بیان میں آٹھ سالہ دفاع مقدس کے پھلنے پھولنے کی صلاحیت اور مواقع کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ ہائے علمیہ ایران کی مشاورتی کونسل کے رکن نے کہا کہ اگر دفاع مقدس نہ ہوتا تو ہم انقلاب اسلامی کے ایک اہم باب سے محروم رہ جاتے؛انقلاب اسلامی ایران نے دفاع مقدس سے نئے تجربات حاصل کئے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی ظاہری اور اہم کامیابیوں میں سے ایک کہ جس کی طرف اشارہ کیا جاسکتا ہے وہ ایران کا ٹوٹنے سے بچنا ہے؛پچھلے 200 سالوں میں ایران کو مختلف جنگوں کا سامنا رہا ہے جس میں ایران نے اپنی سرزمین کا کچھ حصہ کھو دیا ہے،لیکن آٹھ سالہ دفاع مقدس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں ہوا۔

آیۃ اللہ اعرافی نے بیان کیا کہ اسلامی معاشرے میں علم و معرفت کافروغ،دینی اقدار کو قائم کرنا اور مختلف فتوحات اور کامیابیوں کا حاصل کرنا، دفاع مقدس کے دیگر تجربات میں شامل ہیں،دیگر ممالک مثلاً بوسنیا اور لبنان وغیرہ نے دفاع مقدس کے عظیم تجربات سے فائدہ اٹھایا اور معجزے دکھائے۔

انہوں نے دفاع مقدس کے شہداء سے لبنانی شیعوں کی محبت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس عشق و محبت سے حزب اللہ کو تشکیل دینے میں کامیابی حاصل کی جو کہ اس وقت بین الاقوامی معاملات اور سیاسی امور میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے کہا کہ کوئی بھی حکومت اندرونی معاملات میں،دفاع مقدس کے تجربے پر زیادہ توجہ دیتی ہے وہ متعدد کامیابیوں کو  حاصل کرے گی،ہمیں حکومت اور ملت کے مختلف طبقات میں دفاع مقدس کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہل بیت (ع)کے علم کی روح جہاد، کوشش اور مقاومت و مزاحمت ہے،یہ روح اپنے آپ کو مختلف شکلوں میں ظاہر کرتی ہے۔

حوزہ ہائے علمیہ ایران کی مشاورتی کونسل کے رکن نے انقلاب اسلامی سے متعلق موضوعات کو حوزہ ہائے علمیہ کے زیر نظر پروگراموں میں سے قرار دیا اور نشاندہی کی کہ حوزہ ہائے علمیہ کے درس خارج کے نصاب میں انقلاب اسلامی سے متعلق موضوعات پر بحث جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سے،حوزہ ہائے علمیہ میں اسلامی نظام کی ضروریات کے مطابق 100 علمی منصوبے تیار کئے جا رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .