۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
امام جمعه قزوین

حوزہ/ صوبۂ قزوین میں رہبر انقلاب کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالکریم عابدینی نے کہا کہ سماجی مسائل کی شناخت اور ان کے حل کے لئے کوششیں کرنا حوزہ علمیہ کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالکریم عابدینی نے کل شام ایرانی دینی مدارس کے سماجی اور سیاسی دفتر کے نمائندوں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ سماجی مسائل کی شناخت اور ان کے حل کے لئے کوششیں کرنا حوزہ علمیہ کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک ہے اور ان میدانوں میں داخل ہونا بہت اہم اور ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امتیازی سلوک ان مسائل میں سے ایک ہے جو لوگوں کے اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے اور ہمیں معاشرے کے تمام شعبوں میں امتیازی سلوک کی شناخت اور اسے ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ معاشرے میں عدل و انصاف کا نظام قائم ہو اور لوگوں میں امید بڑھ سکے۔

امام جمعہ قزوین نے بدعنوانی کو سماج اور عوام کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے والا اور عدم اعتماد کا ایک اہم عنصر قرار دیا اور مزید کہا کہ حوزہ ہائے علمیہ کو اس مسئلے کی شناخت اور اسے حل کرنے میں سنجیدگی سے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ طلباء کو بدعنوانی کے خلاف امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے فریضے کو سرانجام دینا چاہئے اور حوزہ ہائے علمیہ ایسے طلباء کی تربیت کریں جو کرپشن اور امتیازی سلوک کے خلاف سنجیدگی سے جد و جہد کریں۔

اس ملاقات میں حوزہ ہائے علمیہ کے سماجی اور سیاسی امور کے دفتر کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام بہمن وحدتی نے اس سلسلے میں جہادی طلباء کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک رپورٹ بھی پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .