حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رئیس دفتر تبلیغات اسلامی حوزہ علمیہ قم حجت الاسلام والمسلمین احمد واعظی نے باقرالعلوم (ع) ریسرچ انسٹی ٹیوٹ قم میں 40 جلدوں پر مشتمل مجموعے "تجربہ نگاری فرهنگی و تبلیغی" کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس اہم اور قیمتی علمی و تحقیقی اقدام پر مبارکباد پیش کی اور تمام مدیران و فعالان کا شکریہ ادا کیا جو اس مجموعے کی تیاری اور تدوین میں شریک رہے۔
انہوں نے کہا: یہ مجموعہ "صورت" اور "محتوا" دونوں لحاظ سے قابلِ قدر ہے۔ کسی بھی اثر کی محتوائی اہمیت اس کے موضوع اور اندازِ پیشکش پر منحصر ہوتی ہے لیکن اس مجموعے کی تمام کتب میں جو چیز مشترک ہے وہ یہ کہ یہ سب شیعہ علماء کی اصیل روایت اور حوزہ علمیہ کی روشن سماجی خدمات کے سلسلے میں ایک عملی قدم ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین واعظی نے کہا: تاریخ میں علماء کا وقار اور اعتبار عوام کے ساتھ رہنے، ان کے دکھ درد کم کرنے اور معاشرے کے مسائل میں ان کا پناہ گاہ بننے سے قائم ہوا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ علمی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھا ہے۔
انہوں نے کہا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد روحانیت کے سامنے نئی ذمہ داریاں اور میدان کھلے جنہوں نے فعالیت کا دائرہ تو وسیع کیا لیکن بعض مواقع پر عوام سے براہِ راست سماجی رابطے میں کمی کا سبب بھی بنے۔
رئیس دفتر تبلیغات اسلامی نے کہا: حوزہ اور عوام کے مختلف طبقات کے درمیان سماجی فاصلے کو بڑھنے نہیں دینا چاہیے۔ علماء کی سماجی موجودگی اور معاشرتی و ثقافتی ضرورتوں کے حل میں فعال کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔









آپ کا تبصرہ