۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
تصاویر / دیدار مدیر حوزه علمیه خراسان با آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ / حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: ہم ایسے دور میں ہیں کہ جب اسلام دشمن اپنی پوری طاقت کے ساتھ نمودار ہو چکا ہے۔ اس نازک دور میں ہمیں اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے حوزہ علمیہ خراسان کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین علی خیاط، حوزہ علمیہ خراسان کی سپریم کونسل کے سکریٹری حجت الاسلام فرزانہ اور حوزہ علمیہ خراسان کے متعدد معاونین سے ملاقات میں حوزاتِ علمیہ کے استحکام پر گفتگو کے دوران حوزہ علمیہ میں طلاب کی اخلاقی تربیت، سیاسی بیداری اور لوگوں کے ساتھ تعامل اور رابطے پرتاکید کی ہے۔

انہوں نے کہا: حوزہ علمیہ خراسان کی ایک شاندار تاریخ ہے اور اس کے علاوہ حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام کے ہم جوار ہونے کی عظمت و اہمیت کے پیش نظر یہ حوزہ عظیم علماء کی تربیت کا مقام رہا ہے۔

اس شیعہ مرجع تقلید نے دورِ حاضر میں علماء اور مبلغین کی ذمہ داری کی اہمیت، حساسیت اور غیر معمولی نوعیت کے ہونے پر تاکید کرتے ہوئے حدیث "کلکمْ راعٍ، وَ کلکمْ مَسْؤُولٌ عَنْ رَعِیتِهِ یعنی تم میں سے ہر ایک ذمہ دار ہے اور جو لوگ آپ کی بات سنتے ہیں ان کے بارے میں آپ کو جوابدہ ہونا پڑے گا " کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: یہ نورانی حدیث امام خمینی (رہ) کی کتاب صحیفۂ نور (۲۲جلدی گرانقدر مجموعہ اور جامع ترین اثر) میں دس مرتبہ تکرار کی گئی ہے جس سے علماء و مبلغین کے مقام اور ذمہ داری کی اہمیت کا پتا چلتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: طلباء کی ترقی اور تکامل بہترین ہونی چاہیے۔ اگر اس سسلسلہ میں مشکلات یا مسائل پیدا ہوتے ہیں تو انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے۔

حضرت آیت الله نوری ہمدانی نے علماء کرام و مبلغین کے عوام کے ساتھ تعلقات کی ضرورت اور سیاسی بیداری کو فروغ دینے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: یاد رکھیں کہ دینی و تبلیغی امور میں اصل و بنیاد عوام ہی ہیں۔ حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے نہج البلاغہ، خط نمبر 53 میں مالک اشتر کو خطاب کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ "ان کی طرف مائل رہو اور ان کے مشتاق رہو"۔ لہذا علماء اور مبلغین کا اصلی ہدف بھی لوگوں کے معاملات کی دیکھ بھال کرنا ہے اور لوگوں کو یہ محسوس ہونا چاہیے کہ علماء ان کے ساتھ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں حجت الاسلام و المسلمین خیاط نے حوزہ علمیہ خراسان کی انتظامی سرگرمیوں اور کارکردگی کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .