حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضا شاہرخی نے مدرسہ علمیہ امام کاظم (ع) کے کانفرنس ہال میں جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم اور مختلف شہروں کے علماء کرام کے ساتھ منعقدہ نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ نے انقلابِ اسلامی کی فتح میں پہلا اور نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا: لوگوں نے حوزاتِ علمیہ اور مراجع کرام پر اعتماد کرتے ہوئے مختلف میدانوں میں باہر نکلے اور ظلم و بے دینی کے خلاف قیام کیا۔
شہر خرم آباد کے امام جمعہ نے کہا: علماء کرام کو بھی ماضی کی طرح اپنے قول و فعل میں لوگوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے۔ اس تعامل، اتحاد اور ہمدردی کو علماء کے مختلف طبقات میں قابلِ مشاہدہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا: اگر کہیں تفرقہ انگیز گفتگو کی جائے جو ہمارے دینی و اسلامی اصولوں کو نقصان پہنچا رہی ہو تو ہمیں ایسے افراد سے گریز کرنا چاہیے۔
حجت الاسلام والمسلمین شاہرخی نے کہا: طاغوت پر فتح بھی باہمی اتحاد اور ہمدردی کے سائے میں محقق پذیر ہوئی تھی لہذا باہمی اتحاد و وحدت کی طاقت کو سمجھنا اور اس نعمت کی قدر کی جانی چاہئے۔