۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ماکو

حوزہ / ایران کے شہر ماکو میں "ماکو فری زون آرگنائزیشن" کے سی ای او نے کہا: معاشرے کے موجودہ حالات میں جہاد تبیین سب سے اہم فریضہ شمار ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ماکو فری زون آرگنائزیشن کے سی ای او جناب حسین گروسی نے ماکو شہر کے شیعہ اور سنی مبلغین کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: معاشرے کے موجودہ حالات میں جہاد تبیین سب سے اہم فریضہ شمار ہوتا ہے اور اس سلسلے میں علماء کرام کی ذمہ داری بھی دوگنا ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا: تمام معاشرتی مسائل کا حل اتحاد و وحدت میں مضمر ہے لیکن یہ بھی یاد رہے کہ امت اسلامیہ کا اتحاد دشمنوں کو کبھی برداشت نہیں ہوتا۔

حسین گروسی نے کہا: علماء کرام اور مبلغین دینی کی کوششوں اور زحمات سے ہی معاشرہ بالخصوص جوانوں کے اندر کام کرنے اور ذمہ داری کا احساس جگانے جیسے امور میں بہتری ممکن ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جب ہم باہمی ہمدردی اور دوہری محنت و کوشش سے کام جاری رکھیں گے تو ہی اپنے علاقوں کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .