حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ کردستان میں طرحِ ہجرت کے عنوان پر علماء کرام، پیش نماز حضرات اور ائمہ جماعت کے دوسرے تربیتی کورس کی اختتامی تقریب پیر کے دن منعقد ہوئی۔
حوزہ علمیہ صوبہ کردستان کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین نادر رنجبر نے اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ایک طالب علم اور عالمِ دین کا بنیادی کام دین کی تبلیغ کرنا ہے۔ دینی تبلیغ کا فریضہ ایک سنگین ذمہ داری اور انبیاء الہی کے فرائض میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا: مبلغ وہ ہوتا ہے جو لوگوں کو خدا کی اطاعت و بندگی کی طرف دعوت دیتا ہے اور معارفِ الہی کو بیان کرتا ہے لیکن اگر یہ تبلیغِ دین نہ ہوتی تو یقیناً دین خدا کے آثار زمین پر ظاہر نہ ہوتے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین رنجبر نے اس پروگرام میں شامل افراد کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ہم خدا کے شکر گزار ہیں کہ اس نے دوسرے تربیتی کورس کو ممکن بنایا تاکہ اس صوبے میں تبلیغی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے اور ان شاء اللہ یہ الہی پروگرام کامیاب ہوں گے اور مستقبل میں زیادہ موثر اور بہتر اقدامات کرنے کا عنصر بنیں گے۔
انہوں نے اس تربیتی کورس کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس کورس میں زیر بحث موضوعات میں امامت، سماجیات اور تہذیبی تعمیر کی بنیاد جیسے موضوعات پر اساتید کرام نے دروس دئے ہیں۔
حوزہ علمیہ صوبہ کردستان کے سرپرست نے کہا: اس کورس میں ذرائع ابلاغ کی خواندگی کا مسئلہ اور بیان کی اہمیت ان دوسرے مسائل میں سے ہیں جو شرکاء کے لئے بیان کئے گئے۔
انہوں نے مزید کہا: اسی طرح جہادِ تبیین کا بیان بھی ان مرکزی مسائل میں سے ایک تھا جس پر رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی نے بھی بہت تاکید کی ہے۔ اس بنا پر ہم نے بھی اس کورس میں اس مسئلہ کو ایم اہم اور مرکزی مسئلہ کے طور پر بیان کیا۔