حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کوئٹہ میں مدرسۂ علمیہ آقائے خوئی کے دورے کے دوران، طلاب کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے دینی طلاب کے لئے ضروری ہے کہ وہ پہلے مدرسے میں داخلے کے فلسفے کو سمجھیں، کیونکہ جب تک طلباء کو اپنے اہداف و مقاصد کا علم ہی نہ ہو وہ علمی میدان میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ البتہ یہ ذمہ داری مدارس کے مسئولین کی ہے کہ وہ طلاب کو اس بارے میں بہتر رہنمائی کریں تاکہ وہ صحیح معنوں میں علمی پیشرفت کریں اور مختلف ضروری علوم اور تبلیغی مہارتوں سے آشنا ہوں اور معاشرے میں ایک زمان شناس عالم بن کر ابھریں۔
ڈاکٹر بشوی نے کہا کہ آج بعض مدارس میں علمی تنزلی کے ساتھ ساتھ اخلاقی و تربیتی خلاء بھی دیکھنے کو مل رہا ہے لیکن یہ بات خوش آئند بات یہ ہے کہ آج عصری تقاضوں کے مطابق نصاب بنانے کی ضرورت سب محسوس کررہے ہیں اور عنقریب وہ دن بھی آئے گا کہ یہ خواب بھی پورا ہوگا ان شاءاللہ۔